ETV Bharat / state

Arms Recovered In Shopian شوپیاں میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ برآمد

author img

By

Published : May 9, 2023, 4:50 PM IST

arms-and-ammunition-recovered-in-shopian
شوپیاں میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ،اسلحہ برآمد ، پولیس

سکیورٹی فورسز نے پہاڑی ضلع شوپیاں میں ایک عسکریت پسند معاون کے انکشاف پر ایک کمین گاہ سے ہتھیار و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں ایک پستول، ایک پستول میگزین، چار راؤنڈ سمیت دیگر قابل اعتراض چیزیں شامل ہیں۔

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سیکوریٹی اہلکاروں نے ایک عسکریت پسند معاون کے انکشاف پر ایک کمین گاہ سے ہتھیار و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران شب ضلع شوپیاں کے چھوٹی پورہ علاقے میں ایک عسکریت پسند معاون شاہد احمد لون جو پہلے ہی زیرحراست میں ہیں کے انکشاف پر چھوٹی پورہ علاقے میں ایک تلاشی آپریشن چلایا۔ اس دوران فوررسز اہلکاروں نے ایک کمین گاہ سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین ، چار راؤنڈ اور دیگر قابل اعتراض چیزیں ہیں۔

اس حوالہ سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک معاون کے انکشاف پر پولیس و فورسز کی 44 راشٹریہ رائفلز نے چھوٹی پورہ شوپیاں میں تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ سے ہتھیار و دیگر ناقابل چیزیں برآمد کی ہیں۔وہیں اس حوالہ سے ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی بھی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ کاروائی کے دوران فورسس نے کمین گاہ سے ہتھیار کا ذخیرہ برآمد کیا۔

مزید پڑھیں: Militant Hideouts Busted in Poonch: پونچھ میں عسکریت پسندوں کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ، ہتھیار برآمد

واضح رہے کہ اتوار کی شام سرحدی ضلع پونچھ کے گورسائی، مینڈھر علاقے سے حفاظتی اہلکاروں نے بھٹا دوریا کے قریب عسکریت پسندوں کے دو خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگا کر اے کے 47 رائفل کے تین میگزین، اے کے 47 رائفل کے 114 راؤنڈ، چینی ساخت کے چار دستی بم بر آمد کیے۔ حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خفیہ ٹھکانے سے 19 ہزاروں روپے نقدی اور مختلف ادویات سمیت گھریلو استعمال کی دیگر اشیا بھی بر آمد کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.