ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023Amarnath Yatra 2023: یاترا کے دوران سانبہ کی سرحدی پٹی پر شبانہ کرفیو نافذ

author img

By

Published : Jun 29, 2023, 8:01 PM IST

یاترا کے دوران سانبہ کی سرحدی پٹی پر شبانہ کرفیو نافذ
یاترا کے دوران سانبہ کی سرحدی پٹی پر شبانہ کرفیو نافذ

یکم جولائی سے شروع ہونے والی امر ناتھ جی یاترا کو پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ جموں وکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار امر ناتھ یاترا کے دوران فورسز اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور مشینری سے لیس کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر امتناعی احکامات نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ Night Curfew During Amarnath Yatra 2023

سانبہ (جموں و کشمیر) : امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر امسال سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس علاقوں - جہاں پر ملی ٹینٹ حملوں کے خدشات لاحق رہتے ہیں - پر جدید مشینری کو نصب کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوتی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپتا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ معلوم ہوا ہے کہ درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز کے سینئر افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔ ادھر، جموں کے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشتبہ شئے کے بارے میں وہ فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کرئے تاکہ عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔ دریں اثنا، امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سانبہ کے سرحدی علاقے میں شبانہ کرفیو نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 سالانہ امر ناتھ یاترا: یاتریوں کے پہلے قافلہ کی بیس کیمپ جموں میں آمد

ضلع مجسٹریٹ سانبہ ابھیشیک شرما نے سرحدی ضلع میں سی آر پی سی کی دفعہ 144کے تحت بین الاقوامی سرحد سے ایک کلومیٹرکے فاصلے پر امتناعی احکامات نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ امتناعی حکم دو ماہ کی مدت تک نافذ رہے گا۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ رات کے وقت دس بجے سے صبح چار بجے تک سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک کلومیٹر تک کے علاقوں میں کوئی بھی شخص حرکت نہیں کرے گا تاہم اگر نقل وحرکت ضروری ہو تو اس صورت میں بی ایس ایف اور مقامی پولیس کے ساتھ رابط قائم کیا جا سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.