ETV Bharat / state

Reasi Encounter Update مفرور عسکریت پسند کی تلاش کیلئے نصف درجن علاقوں کا محاصرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 9:16 PM IST

reasi-encounter-update-search-and-cordon-operation-intensified-after-one-fugitive-militant
مفرور عسکریت پسند کی تلاش کیلئے نصف درجن علاقوں کا محاصرہ

جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برتوال نے منگل کے روز بتایا کہ ریاسی کے چسانہ گاؤں میں ایک ہارڈ کور عسکریت پسند مارا گیا جس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔

مفرور عسکریت پسند کی تلاش کیلئے نصف درجن علاقوں کا محاصرہ

جموں: جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے چسانہ گاؤں میں دوسرے روز بھی عسکریت پسند مخالف آپریشن جاری رہا۔ پیر کی سہ پہر سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران ایک عدم شناخت عسکریت پسند مارا گیا جبکہ دوسرے نے رہائشی مکان میں پناہ حاصل کی۔ذرائع نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسند کا ساتھی سکیورٹی فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ریاسی ضلع کے چسانہ گاؤں میں دوسرے روز بھی سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز ابتدائی فائرنگ میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند مارا گیا جبکہ دوسرے نے رہایشی مکان میں پناہ حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ منگل کی صبح جوں ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکار رہایشی مکان کے اندر گئے تو وہاں پر مہلوک عسکریت پسند کا ساتھی موجود نہیں تھا۔

ان کے مطابق چسانہ کا تولی گاؤں پہاڑی علاقہ ہے اور اسی کا فائدہ اٹھا کر عسکریت پسند رات کے دوران چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مفرور عسکریت پسند کو تلاش کرنے کی خاطر نصف درجن کے قریب گاؤں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا جبکہ اضافی کمک کو بھی جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگلی علاقے کو سکیورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے ہیں۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں مارے گئے جنگجو کی لاش برآمد کی گئی اور اس کے قبضے سے ایک رائفل، دو میگزین اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Encounter Breaks out in Reasi ریاسی انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، دو اہلکار زخمی، آپریشن ہنوز جاری

جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برتوال نے منگل کے روز بتایا کہ ریاسی کے چسانہ گاؤں میں ایک ہارڈ کور عسکریت پسند مارا گیا جس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں اور ایک عسکریت پسند چھپا بیٹھا ہے جس کو مار گرانے کی خاطر گاؤں میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.