ریاسی: ڈی ڈی سی و بی ڈی سی رہنماؤں کے درمیان نوک جھوک، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 5:04 PM IST

clash between ddc and bdc members in reasi, video viral
ڈی ڈی سی و بی ڈی سی رہنماؤں کے درمیان نوک جھوک، ویڈیو وائرل ()

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں تعمیری کام کے آغاز کے موقع پر فیتہ کاٹنے کو لے کر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) رکن راجندر منگی اور کٹرا بلاک کے بی ڈی سی چیئرمین شیام لال کے درمیان نوک جھوک کا ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔

کٹرا: ریاسی ضلع کے کٹرا۔دیوا نئی سڑک کے تعمیری کام کے آغاز کے موقع پر فیتہ کاٹنے کو لے کر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) رکن پینتھل بلاک راجندر منگی اور کٹرا بلاک کے بی ڈی سی چیئرمین شیام لال کے درمیان نوک جھوک کا ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ دو رہنماؤں کے درمیان پہلے میں، پہلے میں کو لے کر نوک جھوک بھی ہوئی جس کی وجہ سے پروگرام کو رد کرنا پڑا اور بغیر فیتہ کاٹے ہی سڑک کے تعمیری کام کا آغاز کردیا گیا۔

ویڈیو

واضح رہے کہ کٹرا۔دیوا نئی سڑک جو قریب تین کلو میٹر لمبی ہے جو متعدد جگہوں پر خراب ہے، اس سڑک کو ٹھیک کرانے کے لیے پی ڈبلیو ڈی نے گزشتہ روز تعمیراتی و مرمتی کام شروع کرنے کے لیے ڈی ڈی سی ممبر پینتھل بلاک راجندر منگی اور بی ڈی سی چیئرمین کٹرا بلاک شیام لال اور کوٹلی بجالا پنچایت کی سرپنچ سنتوش دیوی کو مدعو کیا تھا۔

محکمہ کی طرف سے فیتہ کاٹنے کے لیے قینچی کا بھی انتظام کیا گیا، تاہم اس دوران پہلے میں، پہلے میں کو لے کر ڈی ڈی سی ممبر راجندر منگی اور بی ڈی سی کے چیئرمین شیام لال کے مابین نوک جھوک شروع ہوگئی۔ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ پروگرام کو منسوخ کرنا پڑا اور محکمہ کو فیتہ کاٹے بغیر ہی کام شروع کرنا پڑا۔

غور طلب ہے کہ ماضی میں بھی ان دونوں رہنماؤں کے مابین اسی طرح کے تنازعات کی اطلاع ہے۔ دو ماہ قبل بھی دو رہنما کے درمیان فیتا کاٹنے کو لے کر نوک جھوک ہوگئی تھی۔ دونوں رہنما اپنے کو صحیح قرار دے رہے ہیں۔

وہیں ڈی ڈی سی ممبر راجندر منگی نے کہا کہ ڈی ڈی سی ممبر ہونے کی وجہ سے پہلے ان کا اور متعلقہ پنچایت کے سرپنچ کا حق ہے، لیکن اس کو بی ڈی سی چیئرمین نے بلا وجہ پریشان کیا۔

بی ڈی او کٹرا ردھیما شرما نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کو پروٹوکال کے تحت مساوی حقوق حاصل ہیں۔ ابھی تک حکومت نے ان دونوں عہدوں کو سینئر یا جونیئر نہیں قرار دیا ہے، لہٰذا ان دونوں کو سرکاری پروگراموں میں مساوی حقوق دیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.