ETV Bharat / state

شاہ رخ خان کا ایک بار پھر ویشنو دیوی مندر کا دورہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 1:18 PM IST

اپنی سابقہ موویز پٹھان اور جوان کی ریلیز سے قبل بھی کنگ خان ماتا ویشنو دیوی مندر آئے تھے۔

شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ویشنو دیوی مندر میں کی پرارتھنا
شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ویشنو دیوی مندر میں کی پرارتھنا

شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ویشنو دیوی مندر میں کی پرارتھنا

سرینگر (نیوز ڈیسک) : بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر اپنی آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے پرارتھنا کرنے ضلع ریاسی کے ویشنو دیوی مندر، کٹرا پہنچے۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ شاہ رخ خان دوپہر 12:30 بجے کٹرا سے ویشنو دیوی بھون کے لیے روانہ ہوئے۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’دُنکی‘‘ کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق ماضی کی طرح اس بار بھی شاہ رخ خان فلم کی کامیابی کی تمنا لے کر ویشنو دیوی مندر پرارتھنا کرنے پہنچے۔

اس سے قبل بھی شاہ رخ خان فلم پٹھان اور فلم جوان کی ریلیز سے قبل ویشنو دیوی مندر کے دربار پہنچے تھے اور یہاں انہوں نے فلم کی کامیابی کے لیے پرارتھنا کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں - پٹھان اور جوان - ہٹ ہوئی تھیں۔ اپنی آنے والی فلم ’’دُنکی‘‘ کی شوٹنگ کے لئے کنگ خان وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع آئے تھے۔ رواں برس اپریل میں شاہ رخ خان نے سونہ مرگ خاص کر تھاجی واس گلیشئر پر شوٹنگ کی تھی۔

مزید پڑھیں: Shahrukh Khan in Kashmir شاہ رخ خان کی جھلک کے لیے سیاح بے تاب

شاہ رخ خان سمیت دیگر کئی بالی ووڈ اسٹارز نے رواں برس کشمیر میں شوٹنگ انجام دی جبکہ بعض بالی ووڈ اسٹارز، ہدایت کار اور معروف شخصیات نجی دورے پر بھی کشمیر آئے تھے۔ عالیہ بٹ، رنبیر سنگھ، جان ابراہیم، کارتک آرئین سمیت دیگر کئی معروف اداکاروں نے یہاں شوٹنگ انجام دی۔ بالی ووڈ فلمز سمیت ویب سیریز کی بھی شوٹنگ انجام دی گئی۔ بیشتر شوٹنگ وادی کشمیر جبکہ صوبہ جموں کے بعض علاقوں میں بھی شوٹنگ انجام دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.