ETV Bharat / state

جموں - سرینگر شاہراہ پر آج ٹریفک معطل

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 12:10 PM IST

جمعرات کے روز دو طرفہ لائٹ موٹر وہیکل (ایل ایم وی) ٹریفک کی اجازت دینے کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ کو جمعہ کے روز بند کردیا گیا تاکہ نیشنل ہائے وے اتھارٹی (این ایچ اے آئی) ہفتہ وار مرمت کر سکے۔ یوٹی انتظامیہ نے سڑک کی دیکھ بھال کے لئے ہر جمعہ کو شاہراہ خاص طور پر بانیہال، رامبن اور رامسو کے درمیان بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جموں - سرینگر شاہراہ پر آج ٹریفک معطل
جموں - سرینگر شاہراہ پر آج ٹریفک معطل

کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی واحد شاہراہ آج مرمت کے لئے بند کردی گئی ہے۔

دریں اثنا، 434 کلومیٹر لمبی سرینگر لیہہ قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ اور اننت ناگ - کشتواڑ سڑک کو بھی برف جمع ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز دو طرفہ لائٹ موٹر وہیکل (ایل ایم وی) ٹریفک کی اجازت دینے کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ کو جمعہ کے روز بند کردیا گیا تاکہ نیشنل ہائے وے اتھارٹی (این ایچ اے آئی) ہفتہ وار مرمت کر سکے۔

یوٹی انتظامیہ نے سڑک کی دیکھ بھال کے لئے ہر جمعہ کو شاہراہ خاص طور پر بانیہال، رامبن اور رامسو کے درمیان بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سرینگر - لیہہ قومی شاہراہ پر جنوری 2021 سے برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔ بیکن نے فروری کے آخری ہفتے میں شاہراہ پر برف ہٹایا تھا۔ تاہم، تازہ برف باری اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے حکام کو شاہراہ کو ایک بار پھر بند کرنا پڑا۔

جموں خطے میں راجوری اور پونچھ کو جنوبی کشمیر میں شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ بھی پچھلے سال دسمبر سے برفباری کی وجہ سے بند ہے۔ تاہم اس ماہ کے آخر میں شاہراہ دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔

اننت ناگ - کشتواڑ روڈ پر برفباری ہٹانے کا کام جاری ہے۔ گذشتہ سال دسمبر سے اس شاہراہ پر ٹریفک معطل کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.