ETV Bharat / state

رامبن : زمینی تودے گرنے سے تین گاڑیاں ملبے میں دھنسی

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 10:20 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قومی شاہراہ پر اچانک زمینی تودہ گرگیا، جس کی وجہ سے ایک ساتھ تین گاڑیاں دب گئیں۔

three vehicle got buried under debris in ramban
زمینی تودے گرنے سے تین گاڑیاں ملبے میں دھنسی

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر اچانک زمینی تودے گرانے سے تین گاڑیاں دب گی ہیں۔

اس کی وجہ جموں سرینگر قومی شاہرہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت معطل کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق آج شام سرینگر کی طرف جارہی تین گاڑیاں جن میں ایک ڈیمپر، ایک ٹیپمو اور ایک ٹاٹا شاہراہ کے چندرکورٹ کے مقام پر زمینی تودے گرنے سے دب گئیں۔

تاہم اس میں سوار افراد حان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔

اس کی وجہ سے وادی کشمیر کی جانب جانے والی سیکڑوں گاڑیاں شاہراہ پر رک گئیں۔

مزید پڑھیں:ووٹنگ کے دوران رائے دہندگان کے تاثرات

انتظامیہ کی طرف سے بھاری مشینری کام پر لگائی گئی ہے اور ملبے کو شاہراہ سے ہٹانے کی کوشش کی جاری ہے۔

مقامی افراد کے مطابق شاہراہ کو فورلین میں تبدیلی کرنے والے تعمیراتی کمپنی کی سڑک کی کٹائی کر رہی ہیں۔اس لیے اس قسم کی حادثہ اب معمول بن گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.