Ramban Students Protest: ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، رام بن میں طلبہ کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 1:00 PM IST

Ramban Students Protest: ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، رام بن میں طلبہ کا احتجاج

ڈی سی رام بن نے ٹویٹ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے حوالہ سے طلبہ کی جانب سے احتجاج کے معاملہ کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔DC ramban on Protesting Students

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے میتراہ علاقے میں منگل کی صبح سینکڑوں اسکولی طلبہ نے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کا الزام عائد کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔ مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے رام بن - گول سڑک پر احتجاج کیا اور انتظامیہ سے اسکولی طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ سروس کا مطالبہ کیا۔ رام بن، گول سڑک پر احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی اور سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ Students Protest in Ramban

ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، رام بن میں طلبہ کا احتجاج

احتجاج کر رہے طلبہ کا کہنا ہے کہ رام بن قصبہ میں تعمیر نو پیش نظر جھولا پل عبور و مرور کے لیے مکمل بند ہے اور دریائے چناب عبور کرنے لیے کوئی متبادل راستہ نہیں ہے جبکہ بچوں کو ہائی اسکول، ہائر اسکنڈری اسکول اور کالج کے لیے اسی پل سے گزرنا پڑتا ہے اور تعمیر ی کام شروع کرنے سے قبل انتظامیہ نے سکولی بچوں کے لیے میتراہ سے کرول اور رام بن کے لیے بس سروس شروع کرانے کی یقین دہانی کی تھی جسے آج تک پورا نہیں کیا گیا۔ Ramban Students Protest against unavailability of Transport

طلبہ نے کہا کہ بس سروس نہ ہونے کی وجہ سے اسکول جانے والے طلبہ وقت پر تعلیمی اداروں تک نہیں پہنچ پاتے جس سے انہیں ناقابل تلافی درسی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بس سروس شروع کرنے کی یقین دہانی کے بعد طلبہ نے احتجاج ختم کیا۔ ادھر، ڈی سی رام بن بن نے ٹویٹ کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

dc
DC Ramban Tweet

ڈی سی رام بن نے ٹویٹ میں کہا: ’’اے آر ٹی او رام بن نے میتراہ چوک سے صبح چھ بجے سے ہی طلبہ کے لیے بس سروس دستیاب رکھی ہے، پھر طلبہ احتجاج کے لیے کیوں مجبور ہوئے۔‘‘No Transport Service for Ramban Students ڈی سی نے ٹیوٹ میں مزید کہا ہے کہ اس حوالہ سے انہوں نے انکوائری کے احکامات صادر کیے ہیں۔DC ramban on Protesting Students

مزید پڑھیں: آئی ٹی آئی رامبن کے طلباء ہاسٹل کی سہولیات سے محروم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.