ETV Bharat / state

Road Accident In Ramban: رامبن میں سڑک حادثہ، ایک شخص زخمی

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 3:44 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے نزدیک ایک سڑک حادثہ Road Accident In Ramban میں ایک شخص شدید طور پر زخمی One Critically Injured in Road Accident ہوگیا ہے۔ زخمی شخص کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Road Accident In Ramban: رامبن میں سڑک حادثہ، ایک شخص زخمی
Road Accident In Ramban: رامبن میں سڑک حادثہ، ایک شخص زخمی

رامبن کے نزدیک پہاڑی سے پتھر کھسک کر گاڑی کے اوپر اچانک گر جانے کی وجہ سے ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

پولیس کی جانکاری کے مطابق ٹاٹا سومو رامبن سے کینٹھی جارہی تھی کہ رامبن کے نزدیک مہیاڑ کے مقام پر پہاڑی سے پتھر اچانک کھسک کر گاڑی کے اوپر گر پڑا، جس کے نتیجہ میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔ Road Accident In Ramban

Road Accident In Ramban: رامبن میں سڑک حادثہ، ایک شخص زخمی

شدید طور پر زخمی شخص کو فوری طور پر ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد اسے گورنمنٹ کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا۔ زخمی کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

وہ رامبن سے اپنے گھر پلی جارہا تھا، بتایا جاتا ہے اقبال محکمۂ جنگلات میں گارڈ کے عہدہ پر تعینات تھا۔ فی الحال رامبن پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ Road Accident In Ramban

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.