ETV Bharat / state

National Highway Closed: سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بند، جموں سے یاترا معطل

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 1:13 PM IST

Updated : Aug 9, 2023, 1:19 PM IST

صوبہ جموں کے رام بن ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے۔ شاہراہ بند ہونے سے جموں میں یاتریوں کو بھی کشمیر کی جانب روانہ نہیں کیا گیا۔

Traffic suspended on sgr jmu highway
Traffic suspended on sgr jmu highway

رام بن (جموں و کشمیر) : وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ زمینی راستے سے جوڑنے والی سرینگر - جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں بھاری بھرکم مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔ شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کا کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ معطل رہا اور یاتریوں کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ادھر، حکام نے عوام سے شاہراہ کی بحالی کا کام مکمل ہونے تک شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا:’’رام بن میں ٹی 2 مرگ پر ایک بھاری بھرکم مٹی کا تودا گر آیا جس وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک بند کر دیا گیا ہے۔‘‘ ٹویٹ میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔ پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ شاہراہ کی بحالی کا کام ہنوز جاری ہے اور لوگ مکمل بحالی تک اس پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

مزید پڑھیں: Jammu Highway Traffic Update جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال، امرناتھ یاترا بھی دوبارہ شروع

دریں اثنا سری نگر - لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ ادھر، سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیئے بند کیے جانے کے سبب حکام نے امرناتھ یاتریوں کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ پر ہی روک دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کی بحالی کے بعد ہی یاتریوں کو کشمیر روانہ کیا جائے گا۔

Last Updated : Aug 9, 2023, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.