ETV Bharat / state

ڈی سی رامبن نے بانہال- قاضی گنڈ ٹنل کے کام کاج کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 10:09 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زئی خان نے سب ڈویژن بانہال کا یک روزہ دورہ کر کے قومی شاہراہ کو فور لائن میں تبدیل کرنے کے زیرِ تعمیر کام کا رامبن اور بانہال سیکٹر میں جائزہ لیا۔

ڈی سی رامبن نے بانہال- قاضی گنڈ ٹنل کے کام کاج کا جائزہ لیا
ڈی سی رامبن نے بانہال- قاضی گنڈ ٹنل کے کام کاج کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زئی خان کے ہمراہ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس رامبن حسیب الرحمان، سب ڈویژن مجسٹریٹ بانہال ظہیر عباس بٹ، تحصیلداروں اور تعمیراتی ایجنسی کے نمائندے موجود تھے۔

ڈی سی رامبن نے بانہال- قاضی گنڈ ٹنل کے کام کاج کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر نے 8.5 کلومیٹر لمبی قاضی گنڈ ڈبل ٹیوب ٹنل کی تعمیر کا بھی جائزہ لے کر تعمیراتی کمپنی "نویوگا "کے منتظمین کو تعمیراتی کام کی پیش رفت میں آنے والی مسائل کو سننے کے بعد بیشتر مسائل کو موقع پر ہی حل کیا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

انہوں نے قومی شاہراہ 44 کے ساتھ ایچ ٹی لائن کی منتقلی کے کام کی بھی نگرانی کی اور متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں تاکہ شاہراہ پر تعمیری کام بلا روک ٹوک مکمل کیا جا سکے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے بانیہال میں مقامی لوگوں سے بات چیت کرکے ان کی شکایات بھی سنیں۔

دریں اثناء عوام کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ کسی بھی فرد کو کسی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور معاشرے میں امن کو خراب کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ مجرموں کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں اور افواہوں کو نظر انداز کریں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو مقامی لوگوں کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.