ETV Bharat / state

Ramban 3 days Trekking Expedition: رام بن، فوج اور ٹورزم کے اشتراک سے ٹریکنگ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2023, 7:00 PM IST

محکمہ سیاحت اور فوج کے اشتراک سے ضلع رام بن کے پوگل علاقے سے تین روزہ ٹریکنگ گروپ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ گروپ میں دو خواتین سمیت 16ٹریکرز ہیں۔

رام بن، فوج اور ٹورزم کے اشتراک سے ٹریکنگ کا اہتمام
رام بن، فوج اور ٹورزم کے اشتراک سے ٹریکنگ کا اہتمام

رام بن، فوج اور ٹورزم کے اشتراک سے ٹریکنگ کا اہتمام

رام بن: صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں فوج نے محکمہ سیاحت کے تعاون سے سب ڈویژن رامسو کے پوگل علاقے میں تین روزہ ٹریکنگ گروپ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ٹریکنگ گروپ کو روانہ کرتے ہوئے ٹریکرز میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا جبکہ اس موقع پر مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران سمیت فوج اور سیول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

منتظمین نے بتایا کہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 16 ٹریکرز کو منتخب کیا گیا ہے جن میں دو خواتین ٹریکر بھی شامل ہیں۔ یہ ٹریک پوگل پریستان کی خوبصورت وادی پوگل سے شروع ہوئی اور رات کو گروپ سر گلی کے مقام پر قیام کرے گا۔ بعد ازیں ٹریکنگ ٹیم ونبراہ، ہسراج کی خوبصورت قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے آخری پڑاؤ کی اور روانہ ہوگا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ٹریکنگ سے نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے ٹریکرز میں حب الوطنی کا بھی جذبہ ابھرے گا۔

مزید پڑھیں: Pir panjal Trekking : فوج اور محکمہ ٹورزم کے زیر اہتمام ٹریکنگ کا اہتمام

مقامی پی آر آئی ممبر، کرلیپ سنگھ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اس اقدات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز ترتیب دینے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کی طرح خطہ چناب میں بھی کئی سیاحتی مقامات ہیں جن کو سیاحتی نقشے پر لانے سے نہ صرف مقامی باشندوں بلکہ مجموعی طور جموں و کشمیر کی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.