ETV Bharat / state

Republic day 2023: راجوری میں 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 26, 2023, 2:19 PM IST

74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع راجوری کے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

راجوری میں 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد
راجوری میں 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد

راجوری میں 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد

راجوری: آج جموں و کشمیر میں پُرامن طریقے سے یوم جمہوریہ کی 74ویں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں سرحدی ضلع راجوری کے کئی مقامات پر یوم جمہوریہ کی تقریب معنقد کی گئی۔ یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب ضلع پولیس لائن راجوری میں معنقد کی گی۔ اس دوران یوم جمہوریہ کی تقریب میں چیرمین ڈسٹک ڈیولپمنٹ کونسل راجوری چوہدری نسیم لیاقت نے ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل اور ڈی آئی جی راجوری پونچھ ڈاکٹر حسیب مغل، ایس ایس پی راجوری محمداسلم و دیگر ضلع کے تمام آفسران نے شرکت کی۔

وہیں سب ڈویزن تھنہ منڈی میں چیرمین مونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں ایک عظیم الشان بڑی تعقریب ہوئی قومی ترنگے کو سلامی پیش کی گئی جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں بلاک ڈیولپمنٹ چیرپرسن تھنہ منڈی روذی ظفر میر نے ترنگے جھنڈے کو سلامی پیش کی۔ بوائزماڈل ہائرسیکنڈری اسکول میں منعقد تقریب میں تمام سب ڈویزن آفیسران نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں بیشتر نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی اور ثقافتی پروگرامز پیش کئے۔ تھنہ منڈی میں تقریب کے مہمان خصوصی شکیل احمدمیر نے ملک کیلے قربانی دینے والے دیش کے بہادر جوانوں کو خراج عقدیت پیش کیا اور تمام لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔

مزید پڑھیں:۔ Republic Day 2023 سرینگر میں سخت سکیورٹی کے درمیان یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی

واضح رہے کہ آج جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں یوم جمہوریہ کی پُرجوش تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوم جمہوریہ کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر سرینگر اور دیگر اضلاع میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے، اگرچہ پولس انتظامیہ نے کہا تھا کہ آج کے دن کوئی بندش نافذ نہیں رہے گے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تھی تاہم پانچ اگست 2019 کے بعد یہ سلسلہ بند ہوا ہے، کسی بھی بند کال کے برعکس آج سرینگر اور دیگر اضلاع میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔ وہیں سرکاری تعطیل ہونے کے سبب بھی آج سڑکوں پر ٹریفک کم رہی اور بازار خالی تھے۔ سرینگر کے علاوہ دیگر نو اضلاع کے صدر مقامات پر یوم جمہوریہ کی تقاریب منعقد کی گئی۔ ان تقاریب کے انعقاد کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.