ETV Bharat / state

Drowning Incident in Rajouri: راجوری میں نوجوان غرقآب ہو کر لقمہ اجل، دوسرا شدید زخمی

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 6:23 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے لڈوتھ گاؤں میں ہفتے کے روز ایک نوجوان غرقآب ہو کر ہلاک ہو گیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا One Person Drowned in Rajouri۔ مرنے والے نوجوان کی شناخت محمد نورانی ولد محمد ایوب ساکن شمبر گھرت کے طور پر ہوئی ہے۔Drowning Incident In Rajouri

One person drowns, another critically injured in Rajouri
راجوری میں نوجوان غرقآب ہو کر لقمہ اجل، دوسرا شدید زخمی

راجوری: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے لڈوتھ گاؤں میں ہفتے کے روز ایک نوجوان غرقآب ہو کر لقمہ اجل بن گیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے لڈوتھ گاؤں میں ہفتے کے روز دو نوجوان ایک ندی کو پار کرنے کے دوران ایک گڑھے میں پھنس کر غرقآب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے جائے موقع پر پہنچ کر بچاؤ کارروائیاں شروع کیں۔

مرنے والے کی شناخت محمد نورانی ولد محمد ایوب ساکنہ شمبر گھرت کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت محمد اقبال ولد محمد یعقوب ساکنہ شمبر گھرات کے بطور ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں افراد صبح کے وقت گاؤں میں ندی میں ڈوب گئے جس کے بعد اہل علاقہ نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ندی سے باہر نکالا تاہم ایک شخص کو زندہ نہ بچایا جا سکا۔زخمی شخص جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال راجوری میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.