ETV Bharat / state

House Collapse in Rajouri: راجوری میں مکان منہدم ہونے سے نوعمر لڑکا ہلاک

author img

By

Published : Jul 21, 2022, 10:30 PM IST

سرحدی ضلع راجوری کے لدھوٹ گاؤں میں جمعرات کے روز ایک کچا مکان منہدم ہونے سے دس سالہ لڑکا ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال داخل کیا گیا۔House Collapse in Rajouri

one-dead-one-injured-due-to-house-collapse-in-rajoura
راجوری میں مکان منہدم ہونے سے نو عمر لڑکا ہلاک

راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے لدھوٹ گاؤں میں جمعرات کے روز ایک کچا مکان منہدم ہونے سے دس سالہ لڑکا ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔House Collapse in Rajouri

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لدھوٹ راجوری میں میر محمد کا کچہ مکان گر گیا جس کے نتیجے میں دس سالہ لڑکا امجد حسین ولد عبدالغفور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص محمد معروف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

راجوری میں مکان منہدم ہونے سے نو عمر لڑکا ہلاک

پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی شام بارش کے دوران گاؤں لدھوٹ میں کچا مکان منہدم ہو گیا اور دو افراد زندہ دب گئے۔ مقامی لوگوں نے ملبے میں پھسے لوگوں کو نکالا جس میں دس سالہ لڑکا مردہ پایا گیا جبکہ ایلک اور شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مزید پڑھیں:

اس واقعے میں متعدد مویشی بھی ہلاک ہو گئے اور گھریلو سامان کو نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او فرید احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.