ETV Bharat / state

ڈپٹی کمشنر راجوری نے عوامی مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 3:22 AM IST

Updated : Nov 17, 2021, 5:48 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ڈپٹی کمشنر راجیش کمار شاون کی نے عوام الناس کے ساتھ میٹنگ ان کے مسائل سے روبرو ہوئے اور جلد ہی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر عوامی نمائندوں نے کھل کر ڈپٹی کمشنر کے سامنے علاقے مسائل رکھے۔

Deputy Commissioner Rajouri assured that the issues would be resolved by holding a public court
Deputy Commissioner Rajouri assured that the issues would be resolved by holding a public court

راجوری: راجوری کے ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں منگل کے روز ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون نے عوامی دربار لگایا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران اور تحصیلدار کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون نے عوام کے مسائل سے روبرو ہوئے۔ سب ڈویژن تھنہ منڈی میں آرہی پریشانی کے بارے میں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

ویڈیو دیکھیے

اس موقع پر عوام نے تعلیم، پانی، بجلی، سڑک، بےروگاری، مہنگائی، ہسپتال اور ڈسپنسری جیسی بنیادی سہولیات کو مزید مستعد اور فعال بنانے کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر راجوری نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

عوامی دربار میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے محکموں میں مرکزی اسکیموں کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کریں، جس سے عوام الناس ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں:

عوامی دربار میں تھنہ منڈی اور اس سے متصل علاقوں سے کثیر تعداد میں سرکردہ شخصیات، محلہ کمیٹیز اور ویلفیئر سوسائٹی نے شرکت کی اور ضلع انتظامیہ کو مختلف امور اور شکایات سے آگاہ کیا۔ شکایت کنندگان نے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عوامی دربار میں ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر، چئیرمین، تحصیلدار تھنہ منڈی، محکمہ صحت، محکمہ بجلی، جل شکتی، پی ایم جی ایس وائی، تعمیرات عامہ، امور صارفین و تقسیم کاری، تحصیلدار، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سمیت دیگر اعلیٰ افسران، عوامی نمائندوں، پنچوں اور سرپنچوں نے شرکت کی۔

Last Updated :Nov 17, 2021, 5:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.