Cleanliness Drive at GDC Thana Mandi: گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں صفائی مہم

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 1:38 PM IST

Cleanliness Drive at GDC Thana Mandi: گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں صفائی مہم

کالج پرنسپل نے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم سے دیگر طلبہ کو بھی گھروں کے ساتھ ساتھ کالج کیمپس کو صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب Cleanliness Drive at GDC Thana Mandi ملے گی۔

گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے شعبۂ سیاسیات نے ’’سوچھ بھارت‘‘ مہم کے تحت کالج کیمپس میں صفائی مہم انجام دی۔ Cleanliness Drive at GDC Thana Mandi۔ صفائی مہم میں کالج پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کے علاوہ شعبۂ پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ سمیت قریب 25 طلبہ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ نوڈل آفیسر سوچھ بھارت پروفیسر فاطمہ نے بھی صفائی مہم میں حصہ لیا۔

گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں صفائی مہم
گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں صفائی مہم

کالج پرنسپل نے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے دیگر طلبہ کو بھی گھروں کے ساتھ ساتھ کالج کیمپس کو صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب ملے گی۔ Swachh Bharat Cleanliness Drive Rajouri۔ انہوں نے سوچھ بھارت مہم کو کامیاب بنانے اور اپنے گھروں کے علاوہ آپ پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی بھی ترغیب دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.