Urs of Hazrat Shah Muhammad Badiuddin: حضرت شاہ محمد بدیع الدین کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

author img

By

Published : Dec 24, 2021, 5:40 PM IST

حضرت شاہ محمد بدیع الدین قطب المدارؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

راجستھان کے اجمیر شریف کی وادی مدار میں واقع حضرت شاہ محمد بدیع الدین قطب المدارؒ کا دو روزہ عرس Urs of Hazrat Shah Muhammad BadiudDin Qutb al-Madara عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

حضرت شاہ محمد بدیع الدین قطب المدارؒ کا مزار شریف مخن پور یوپی میں ہے جبکہ آپ کا چلّہ شریف اجمیر کی دو ہزار فٹ بلند پہاڑی پر واقع ہے جہاں ہر سال دو روزہ عرس Urs of Hazrat Shah Muhammad BadiudDin Qutb al-Madara تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔

حضرت شاہ محمد بدیع الدین قطب المدارؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

قطب المدارؒ کی سیریا کے حلب میں 242 ہجری یعنی 856 عیسوی میں دلادت ہوئی۔ آپ کے والد حضرت علی البی اور والدہ فاطمہ ثانیہ تھیں، جبکہ آپ کو حضرت بایزید بسطامیؒ مریدی و بیعت کا شرف حاصل ہوا۔

دین اسلام کی خدمت کے لیے آپ سیریا سے بھارت آگئے۔ یہاں گجرات, اترپردیس اور راجستھان کے اجمیر میں آپ نے چلہ کشی کرتے ہوئے عبادات میں مصروف رہے۔

اجمیر کی مدار پہاڑی پر آج بھی آپؒ کا چلّا موجود ہے، جہاں ہر برس عقیدت کے ساتھ عرس منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bollywood Director Suraj Singh Visit Ajmer Sharif: خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں فلم گنگو بائی کے لیے دعا

حضرت مدار صاحب 596 برس کی عمر میں 838 ہجری یعنی 1434 عیسوی کو دنیا سے پردہ فرمایا جبکہ ایک ہی لباس میں تمام زندگی گزاری۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.