ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra راجستھان میں راہل گاندھی کا تلک درگاہ اور مندر کی مٹی سے ہوگا

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 1:28 PM IST

بھارت جوڑو یاترا کے استقبال کے لیے راجستھان کانگریس کی طلبا تنظیم 'این ایس یو آئی' تیاریوں میں مصروف ہے۔ این ایس یو آئی راہل گاندھی کو راجستھانی مٹی کا تلک لگا کر استقبال کرے گی۔ NSUI On Bharat Jodo Yatra

حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ
حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ

اجمیر: راجستھان میں راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کی آمد کے لیے کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی کی جانب سے زور و شور سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس کے لیے این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھیشیک چودھری اجمیر پہنچے، جہاں کارکنان نے ان کا ہار پہنا کر گرمجوشی سے استقبال کیا۔

راجستھان میں راہل گاندھی کا تلک درگاہ اور مندر کی مٹی سے ہوگا

اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابھیشیک چودھری نے کہا کہ این ایس یو آئی راہل گاندھی کے دورہ کا راجستھانی مٹی کے ساتھ استقبال کرے گی۔ اس کے لیے درگاہ پشکر اور تیجا جی دھام سے مٹی جمع کی گئی ہے، جس سے راہل گاندھی کا تلک کیا جائے گا۔ چودھری نے کہا کہ راہل گاندھی فرقہ وارانہ اتحاد کی مثال قائم کرنے کے لیے بھارت جوڑو یاترا کے تحت کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر کر رہے ہیں۔ ان کی پد یاترا میں عام لوگوں کو متحد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ این ایس یو آئی نوجوانوں کے درمیان جاکر انہیں ان کے سفر کے بارے میں آگاہ کر رہی ہے۔ NSUI On Bharat Jodo Yatra

ابھیشیک چودھری NSUI کارکنوں کے ساتھ اجمیر پہنچے اور صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر بھی حاضری دی اور وہاں سے مقدس مٹی جمع کرنے کے بعد انہوں نے پشکر شہر اور ویر تیجا جی دھام سے بھی مٹی جمع کی ہے۔ انہوں نے این ایس یو آئی کے تمام عہدیداروں سے بات چیت کی اور تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر مٹی جمع کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں : Gadia Lohar Welfare Board in Rajasthan راجستھان اسٹیٹ گاڈیا لوہار ویلفیئر بورڈ تشکیل دیا جائے گا، گہلوت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.