ETV Bharat / state

جے پور: یہ گنگا جمنی تہذیب والا ملک ہے ہندو مسلمان ایک ساتھ ہیں: شعیب اظہری

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 1:25 PM IST

Shoaib Azhari
شعیب اظہری

سوامی نرسمہانند کی جانب سے مسلمانوں کو لے کر دیے گئے متنازعہ بیانوں کے بعد ان کو میدان میں آکر مقابلہ کرنے کے لیے چیلنج دینے والے مفتی شعیب اظہری آج بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے دورے پر ہیں۔

جے پور ۔ مفتی شعیب اظہری بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے۔ اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت بھی کی۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے موجودہ وقت میں چند لوگ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو خراب کرنا چاہتے ہیں، محض چند لوگ ایسے بیانات دیتے ہیں جس سے ہندو مسلم کے درمیان اختلاف پیدا ہو۔ ایسے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہی کی جا رہی ہے۔ اس لیے ایسے لوگوں کے حوصلے بلند نظر آرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک آپسی بھائی چارے کی وجہ سے پورے عالم بھر میں مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان میں ہندوؤں کو تکلیف ہوتی ہے، تو مسلمان کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہتا ہے اور جب مسلمان کو کوئی تکلیف ہوتی ہے تو ہندو بھائی ہمیشہ مدد کے لئے تیار رہتا ہے۔

اس ملک میں چند لوگ ایسے ہیں جو متنازعہ بیان دے کر ہندو مسلمان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے ہی غلط کے خلاف ہیں، غلط کے خلاف تھے اور غلط کے خلاف رہیں گے۔ ہمارے نبی کی شان میں جب بھی گستاخی کی جائے گی تو ہم اس چیز کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں پر سخت کارروائی کو عمل میں لایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.