ETV Bharat / state

RSS On Udaipur Murder: اُدے پور قتل معاملہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، آر ایس ایس

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 12:07 PM IST

RSS On Udaipur Murder
RSS On Udaipur Murder

آر ایس ایس کا تین روزہ اجلاس سنیچر کو راجستھان کے ضلع جھنجھنو میں ختم ہوا۔ اجلاس کے بعد آر ایس ایس کے مہم سربراہ سنیل آمبیکر نے پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے اُدے پور واقعہ کی مذمت کی۔ Three day RSS meeting in Jhunjhunu

راجستھان: ضلع جھنجھنو میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے مہم سربراہ سنیل آمبیکر کا کہنا ہے کہ 'سماج کے ہر طبقہ کو اُدے پور قتل کیس کی مخالفت کرنی چاہئے۔ آل انڈیا پرچارک میٹنگ میں آر ایس ایس کے مہم سربراہ سنیل آمبیکر نے کہا ہے کہ 'کچھ دانشوروں نے اس قتل کی مذمت کی ہے، لیکن ایسے واقعات کسی کے مفاد میں نہیں ہیں۔ نہ ہی یہ ملک کے مفاد میں ہے۔ سبھی کو اس طرح کے جرم کی مخالفت کرنی چاہیے۔' RSS campaign chief Sunil Ambekar press conference

مسلم سماج کو ادے پور قتل کیس کی مخالفت کرنی چاہئے

سنیل آمبیکر نے کہا 'ادے پور قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مہذب معاشرہ ایسے واقعہ کی مذمت کرتا ہے۔' Sunil Ambekar on Muslims انہوں نے کہا کہ 'دو سال میں ایک لاکھ برانچوں کا ہدف رکھا گیا۔ 'کورونا کی وجہ سے آر ایس ایس کی ٹریننگ کلاس دو سال سے بند تھی۔ ملک بھر میں 40 سال سے کم عمر اور 40 سال سے اوپر کے کارکنان کو تربیت دی گئی۔ ملک میں ایک سال میں 21,904 کارکنان کو تربیت دی گئی۔ 56 ہزار سے زائد شاخیں چل رہی ہیں۔ اب اگلے دو سالوں میں ایک لاکھ سے زائد برانچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Protest in Moradabad: مرادآباد میں ادے پور معاملے کے ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ

آمبیکر نے کہا 'بھارت کے نوجوانوں کو خود کے روزگار کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگ اسٹارٹ اپ شروع کریں، تاکہ ملک مالی طور پر مضبوط ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.