Road Accident In Pali ٹرالی اور ٹریکٹر کے مابین ٹکر، 4 ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 10:59 PM IST

Updated : Aug 20, 2022, 2:57 PM IST

ٹرالے اور ٹریکٹر ٹرالی کے مابین ٹکر، 7 ہلاک، متعدد زخمی

ضلع پالی میں ایک ٹرالی نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر ماری، جس میں 4 ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ Fierce Road Accident In Pali

پالی: ریاست راجستھان کے ضلع پالی کے سومیرپور تھانہ میں جمعہ کی رات عقیدت مندوں سے بھرے ٹریکٹر کو ٹرالی نے ٹکر ماردی۔ ٹریکٹر میں سوار عقیدت مند رام دیورا درشن کے لیے جارہے تھے۔ اس حادثے میں 4 عقیدت مندوں کی موت کی اطلاع ہے، جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر سومیرپور پولیس سمیت ضلع کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی وجہ سے ہسپتال میں افراتفری کا ماحول ہے۔

Last Updated :Aug 20, 2022, 2:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.