ETV Bharat / state

PM Sufi Sanwad درگاہ بڑے پیر صاحب ضلع ناگور میں وزیراعظم صوفی ڈائیلاگ کا پروگرام بھی منعقد

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 7:19 PM IST

مرکزی حکومت کی طرف سے پورے ملک میں چلائی جا رہی "پردھان منتری صوفی سمواد" مہم کے تحت درگاہ بڑے پیر صاحب ضلع ناگور میں ’’وزیراعظم صوفی ڈائیلاگ‘‘ کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔

درگاہ بڑے پیر صاحب ضلع ناگور میں وزیراعظم صوفی ڈائیلاگ کا پروگرام بھی منعقد
درگاہ بڑے پیر صاحب ضلع ناگور میں وزیراعظم صوفی ڈائیلاگ کا پروگرام بھی منعقد

درگاہ بڑے پیر صاحب ضلع ناگور میں وزیراعظم صوفی ڈائیلاگ کا پروگرام بھی منعقد

اجمیر؛راجستھان کے ناگور مییں واقع بڑے پیرصاحب کی درگاہ پر بی جے پی صوفی سمواد کے ریاستی انچارج قاسم علی راٹھوڑ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا۔درگاہ کے سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی نے بتایا کہ بتایا کہ پروگرام سے قبل بی جے پی کارکنوں نے درگاہ شریف میں چادر اور پھول چڑھائے اور شہزادہ غوث اعظم سید سیف الدین عبدالوہاب جیلانی رحمت اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی گئی۔ اور قاسم علی راٹھور سمیت دیگر بی جے پی کارکنوں کو دربار کا تبرک پیش کیا گیا ۔

درگاہ کے سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی، قاسم علی راٹھوڑ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر، ریاستی وزیر راجستھان اور بی جے پی صوفی سمواد ریاستی انچارج راجستھان اوربشمول دیگر بی جے پی کارکنوں نے وزیر اعظم کے صوفی ڈائیلاگ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس دوران مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی بھلائی کے لیے چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے قاسم علی راٹھور نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت سب کا ساتھ، سب کا وشواس کے تحت بہت اچھا کام کررہی ہے ۔اس پروگرام میں ناگور شہر کہ بہت سے دوسرے معززین بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Sufi Singer Nooran صوفی گلوکارہ نوراں سسٹرز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی

درگاہ بڑے پیر صاحب سجادہ نشین جناب صداقت علی جیلانی، سٹیٹ ایگزیکٹیو ممبر عمران خان،ماسٹر سابق جنرل سیکرٹری شہزاد عالم انصاری سابق ضلعی صدر ذاکر بھٹی کونسلر کیلاس تولاوت،پرمود بکالیوال، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری علی اصغر انصاری- سٹی صدر منیم جی- سٹی نائب صدر انور قاضی اختر اور دیگر نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.