ETV Bharat / state

Ajmer Urs 2023 پاکستانی زائرین نے اجمیر شریف درگاہ پر چادر پیش کی

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 11:19 AM IST

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے 811ویں عرس کے موقع پر پڑوسی ملک پاکستان سے آئے زائرین نے چادر پیش کی۔ Pakistani Pilgrims Present a Chadar at Dargha

پاکستانی زائرین نے اجمیر شریف درگاہ پر چادر پیش کی
پاکستانی زائرین نے اجمیر شریف درگاہ پر چادر پیش کی

اجمیر: حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر پاکستانی زائرین کا درگاہ کے خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ جہاں تمام پاکستانی وفد کے ممبران نے پاکستانی حکومت کی جانب سے چادر کا جلوس نکالا اور خواجہ غریب نواز کے دربار میں پیش کی ۔ درگاہ شریف پہنچنے پر خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے دستار بندی کی گئی اور تمام پاکستانی زائرین کو تبرک بھی پیش کیا گیا۔ اسی دوران بارگاہ خواجہ غریب نواز میں بھارت اور پاکستان کے اچھے رشتوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر پاکستانی زائرین کا کہنا تھا کہ خواجہ غریب نواز کا فضل و کرم دونوں ملک میں بنا رہے گا اور آئندہ بھی اسی طرح پیار، محبت اور خلوص کے ساتھ دربار میں حاضری دیتے رہیں گے۔

پاکستانی زائرین نے اجمیر کے سنٹرل گرلس اسکول سے نیا بازار، درگاہ بازار ہوتے ہوئے خواجہ غریب نواز کے آستانہ تک چادر کا جلوس نکالا۔ یہ چادر پاکستانی حکومت کی جانب سے خواجہ صاحب کے 811واں عرس مبارک میں 240 پاکستانی زائرین نے شرکت کی۔ درگاہ شریف پہنچنے پر خادموں نے اس وفد کا زبردست استقبال کیا اور درگاہ کے محفل خانہ میں ایک نشست منعقد کی گئی جہاں پاکستانیوں نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں منقبت اور اپنے تاثرات بھی پیش کیے۔ درگاہ کے محفل خانہ میں 240 پاکستانی ممبران کے وفد کا استقبال کیا گیا اور انہیں خواجہ غریب نواز کے دربار کا تحفہ پیش کیا گیا اور بھارت پاکستان کے اچھے رشتوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر انجمن سید زادگان کے صدر سید غلام کبریا چشتی اور سیکرٹری سید سرور چشتی اور عرس کنوینر سید حسن ہاشمی کا پاکستانی زائرین نے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Ajmer Sharif Urs اجمیر درگاہ میں عرس کے موقع پر عقیدتمندوں کی کثیر تعداد

Pakistani Pilgrims Warm Welcome in Ajmer پاکستان سے 249 زائرین اجمیر پہنچے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.