ETV Bharat / state

BSF caught Pak citizen from Jaisalmer جیسلمیر میں پاکستانی درانداز گرفتار

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 7:29 AM IST

جیسلمیر سے متصل ہند پاک بین الاقوامی سرحد پر اتوار کو ایک پاکستانی درانداز پکڑا گیا ہے۔در انداز بیریکیڈ عبور کرکے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ فی الحال اسے رام گڑھ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

درانداز
درانداز

ایک پاکستانی درانداز کو اتوار کی دیر شب بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد پر پکڑا گیا۔ سادے والا سرحدی چوکی کے قریب گھیرا پار کرنے والے درانداز کرنے والے شخص کو بی ایس ایف کی 166 بی این بٹالین کے جوانوں نے پکڑ لیا۔

Pakistan Infiltrator caught in Jaisalmer

ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنا نام اسلم خان (50) ولد فضل خان ساکن سکھر سندھ، پاکستان بتایا ہے،بی ایس ایف در انداز کو رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ہے جہاں پولس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یہاں سے اسے جیسلمیر لایا جائے گا، جہاں سیکورٹی ایجنسیاں ان سے مشترکہ طورپر پوچھ گچھ کریں گی۔

مزید پڑھیں:بی ایس ایف نے ایک پاکستان در انداز کو گرفتار کیا

ذرائع کے مطابق ان دنوں آئی بی نے پاک بھارت سرحد پر الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی بی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 5 سے 6 لوگ سرحد پار سے دراندازی کرکےبھارتی سرحد میں آسکتے ہیں۔ بارڈر سیکورٹی فورس (BSF Caught Pak Infiltrator) کی طرف سے مزید چوکسی برتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اتوار کی دیر رات جیسلمیر کی سرحد پر ایک پاکستانی دراندازی کو بیریکیڈ عبور کرتے ہوئے ہندوستان میں دراندازی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ فی الحال اسلم خان سے کسی قسم کی کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ رام گڑھ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.