ETV Bharat / state

Lumpy Skin Disease: جلد کی بیماری لمپی پر قابو پانے کے لیے ایک لاکھ ویکسین آج اجمیر پہنچیں گی

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 10:03 AM IST

لمپی اسکین بیماری پر قابو پانے کے لیے ایک لاکھ ویکسین آج اجمیر پہنچیں گی
لمپی اسکین بیماری پر قابو پانے کے لیے ایک لاکھ ویکسین آج اجمیر پہنچیں گی

اجمیر ڈیری کے صدر رام چندر چودھری نے کہا کہ 'پورے ضلع میں لمپی وائرس انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس وقت ضلع میں 3.5 لاکھ گائیں ہیں۔ ان گایوں کو بچانے اور ان کو انفیکشن سے دور رکھنے کے لیے ڈیری کی پہل پر احمد آباد ہیلٹن کمپنی سے ویکسین کی خوراک اجمیر پہنچ رہی ہے۔' Ajmer Dairy President on Lumpy Skin Disease

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں گائے نسل میں لمپی وائرس کے انفیکشن پر قابو پانے کے لیے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں آج اجمیر پہنچیں گی۔ اجمیر ریاست کا پہلا ضلع ہوگا جہاں اجمیر ڈیری اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ کوشش سے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں دستیاب ہونے جا رہی ہیں۔ Lumpy virus infections in Cow in Ajmer

اجمیر ڈیری کے صدر رام چندر چودھری نے کہا کہ 'پورے ضلع میں انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس وقت ضلع میں 3.5 لاکھ گائیں ہیں۔ ان گایوں کو بچانے اور ان کو انفیکشن سے دور رکھنے کے لیے ڈیری کی پہل پر احمد آباد ہیلٹن کمپنی سے ویکسین کی خوراک اجمیر پہنچ رہی ہے، جو مویشی پروری کے محکمہ کے ذریعے مویشی پالنے والوں کو پہنچائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ: ہزاروں مویشی جلد کی بیماری سے متاثر

انہوں نے کہا کہ ہر متاثرہ مویشی کو ایک سے تین ملی لیٹر کی خوراک دی جائے گی۔ گوشالا اور دیگر اجتماعی جگہوں پر جمع کی گئی گایوں میں علامات ظاہر ہونے پر ہر گائے کو تین ملی لیٹر ٹیکہ لگایا جائے گا۔ یہ ویکسین مویشی مالکان کو مفت فراہم کی جائے گی تاکہ ان پر کوئی مالی بوجھ نہ پڑے اور ان کے مویشی بھی محفوظ رہیں۔ ڈاکٹر پرفلہ ماتھر، جوائنٹ ڈائرکٹر، انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چودھری نے کہا کہ اگلے دو تین دنوں میں مزید ایک لاکھ خوراکوں کا آرڈر دیا جائے گا۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.