Asaduddin Owaisi on NSA: 'این ایس اے کو بتانا چاہئے شدت پسند چند لوگ کون ہیں'

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 8:19 AM IST

Updated : Aug 1, 2022, 8:28 AM IST

اویسی

جے پور میں منعقدہ ٹاک جرنلزم تقریب کے فائنل سیشن میں شرکت کرنے والے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ادے پور میں کنہیا لال قتل کو ریاستی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں بھارت میں سری لنکا جیسے حالات پیدا نہ ہوں۔AIMIM will contest in Rajasthan with full strength

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ادے پور میں کنہیا لال قتل Owaisi on Kanhaiya Lal Murder کیس کو ریاستی حکومت کی ناکامی قرار دیا، پی ایف آئی پر پابندی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وہ خاموش رہے، اسد الدین نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت میں ہمسایہ ملک سری لنکا جیسے حالات پیدا نہ ہوں۔

دراصل اتوار کی شام ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں منعقد’ٹاک جرنلزم’ کے آخری سیشن میں اویسی نے شرکت کی ،تقریب کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایس اے کے سربراہ اجیت ڈوول کو جواب دینا چاہئے کہ ملک میں بنیاد پرستی کون پھیلا رہا ہے؟ آخر یہ چند لوگ کون ہیں؟ ان کے نام بتائیں؟ اویسی نے کہا کہ ’’میں آپ سب کی نظر میں سب سے زیادہ جنونی ہوں’’۔Asaduddin Owaisi on NSA

حیدر آباسے رکن پارلیمنٹ اویسی MIM President Asaduddin Owaisi نے آر ایس ایس کے پرچارک اندریش کمار Indresh Kumar کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے،جو خود ایک وقت میں سمجھوتہ ٹرین دھماکہ کیس کا ملزم رہا ہو۔ اویسی نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور سنگھ کی شاخوں میں کون سا حلف لیاجاتاہے؟ کیا ان کا حلف ملک کے دستو کے مساوی ہیں؟ اسے بھی عوام کے سامنے رکھنا چاہئے۔ دراصل آر ایس ایس کے پرچارک اندریش کمار نے اویسی کے بارے میں بیان دیا تھا کہ اویسی ابھی تک مکمل ہندوستانی نہیں بنے ہیں۔

اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر سال دو کروڑ ملازمت کا وعدہ کرنے والی بی جے پی نے کیا کیا؟ملک کے عوام کو بتانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔Asaduddin Owaisi on Modi Government

مزید پڑھیں:Asaduddin Owaisi Slam UP Govt: حکومت مسلم اور غیر مسلم کے تئیں الگ الگ رویہ رکھتی ہے

اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہم راجستھان میں انتخابات پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے، اور اگست کے مہینے میں یہاں ایک بڑا پروگرام بھی کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بی جے پی کی بی ٹیم کہا جاتا ہے، لیکن جب ہم الیکشن نہیں لڑتے تو کانگریس ہار جاتی ہے۔ راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔Asaduddin Owaisi on Rajasthan Election

Last Updated :Aug 1, 2022, 8:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.