ETV Bharat / state

بلا اجازت فلم شوٹنگ کرنے کے خلاف نوٹس جاری

author img

By

Published : Aug 29, 2019, 1:44 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:39 PM IST

اجمیر شریف درگاہ میں فلم شوٹنگ پر پابندی ہے اس کے باوجود اڑیہ فلم کی شوٹنگ کی گئی۔

اجمیر شریف درگاہ بلا اجازت فلم شوٹنگ کرنے پر نوٹس

اجمیر شریف درگاہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی میں کافی عرصے سے کسی بھی طرح کی فلم کی شوٹنگ پر پابندی عائد ہے۔

اجمیر شریف درگاہ بلا اجازت فلم شوٹنگ کرنے پر نوٹس

درگاہ شریف میں فلم بابو بھائی جان کی شوٹنگ ہوئی جو کہ اڑیہ فلم یونٹ کی جانب سے کی گئی اور کچھ مناظر بھی فلمائے گئے۔

وہیں درگاہ کمیٹی نے اڑیہ فلم یونٹ کو نوٹس جاری کرکے انہیں طلب کیا اور اڑیہ اداکارہ شیوانی سنگیتا نے معافی مانگیں۔

وہیں فلم اداکارہ نے صحافیوں سے بات چیت کی اور کہا کہ ہم یہاں شوٹنگ کے لیے آئے ہیں جس پر تنازع ہوگیا تھا جس کے بعد اڑیہ اداکارہ کو معافی مانگنی پڑی اور ساتھ ہی اس بیان کی وضاحت بھی کرنی پڑی۔

اداکارہ شیوانی سنگیتا نے واضح کیا کہ ان کے بیان سے لوگوں کو غلط فہمی ہوئی ہے انہوں نے اجمیر شریف میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم یہاں راجستھان شوٹنگ کے لیے آئے ہیں۔ جب کہ وہ درگاہ پر چادر چڑھانے اور فلم کی کامیابی کے لیے دعا مانگنے آئی تھی۔

درگاہ کمیٹی نے بھی فلم یونٹ سے بات چیت کی جس پر فلم یونٹ کی جانب سے وضاحت کی گئی انہوں نے فلم کی شوٹنگ نہیں کی ہے اور نا ہی فلم میں یہاں کے مناظر دکھائے جائے گے۔

Intro:اجمیر شریف درگاہ میں فلم شیڈنگ پر پابندی
کے باوجود اڑیا فلم کی شوٹنگ انجام دیں گئی, درگاہ شریف میں سٹنگ کی اطلاع پر درگاہ کمیٹی نے اڑیا فلم یونٹ کو طلب کر انہیں نوٹس جاری کردیاBody:میڈیا کے کیمرے کے سامنے فلم شوٹنگ کا اقرار کر دیں یہ ہیں اڑیا فلم اداکارہ شیوانی سنگیت, دوسری جانب درگاہ شریف میں فلم بابو بھائی جان کی شوٹنگ کو انجام دیتی فلم یونٹ, یہ نظارہ ہے اجمیر شریف درگاہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کا, جہاں کافی عرصے سے کسی بھی طرح کی فلم کی شوٹنگ پر پابندی عائد ہیں, لیکن اس کے باوجود درگاہ شریف میں خواجہ غریب نواز فلم پروڈکشن کے تحت پہلی مووی کا آغاز اجمیر شریف سے کیا گیا ہے, یہی وجہ ہے کی اداکارہ شوانی سنگیتا نے اپنی فلم یونٹ کے ساتھ خواجہ صاحب کی درگاہ میں فلم بابو بھائی جان کے کچھ منظر فلماے گئے,

بیان, شیوانی سنگیتا, اڑیا فلم اداکارہ

فلم اداکارہ کے بیان کے بعد حرکت میں آئی درگاہ کمیٹی نے پوری فلم یونٹ کو طلب کرلیا, جہاں انہیں ایک نوٹس جاری کر دیا گیا, اس کے بعد فلم اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے اپنے بیان کو بدل ڈالا,

بیان, شیوانی سنگیتا, فلم اداکارہ
بیان, ڈاکٹر محمد عادل, اسسٹنٹ ناظم درگاہ شریف اجمیرConclusion:درگاہ کمیٹی کے سخت رویہ کے بعد خواجہ غریب نواز فلم پروڈکشن نے واضح کر دیا ہے کی آئندہ فلم میں درگاہ کی شوٹنگ کا کوئی بھی منظر عمل میں نہیں لایا جائے گا
Last Updated : Sep 28, 2019, 5:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.