ETV Bharat / state

Waqf Board Meeting in Jaipur: راجستھان وقف بورڈ میٹنگ کے دوران مسلم تنظیموں کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 2:43 PM IST

جے پور میں مسلم وقف بورڈ کی جانب سے مسلم مسافر خانہ کے تعلق سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے تاہم اس دوران مسلم تنظیموں کے عہدیداران میٹنگ ہال کے باہر تولیت کمیٹی کو ختم کرنے کے حوالے سے احتجاج کیا۔ Waqf Board Meeting in Jaipur

وقف بورڈ میٹینگ کے دوران مسلم تنظیموں کا احتجاج
وقف بورڈ میٹینگ کے دوران مسلم تنظیموں کا احتجاج

جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جےپور میں مسلم وقف بورڈ کی جانب سے مسلم مسافر خانہ تولیت کمیٹی کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں وقف بورڈ کے متعدد عہدیداروں نے شرکت کی ہے جبکہ مسلم تنظیموں کے عہدیداران میٹنگ ہال کے باہر تولیت کمیٹی کو ختم کرنے کے حوالے سے احتجاج کررہے ہیں۔ Muslim organizations protest during Waqf board meeting

ویڈیو
مسلم مسافر خانہ تولیت کمیٹی کو لیکر مسلم تنظیموں کے عہدیداروں نے راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کو ایک میمورینڈم بھی دیا ہے جس میں مسلم مسافرخانہ کمیٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے راجستھان مسلم فیڈریشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ موتی دونگری روڈ علاقہ میں واقع مسلم مسافر خانہ کمیٹی کو تا عمر کے لیے بنا دیا گیا ہے جو غلط ہے اور زندگی بھر غلط ہی رہے گا، اس لئے آج ہم تمام مسلم تنظیموں کے عہدیدران وقف بورڈ پہنچے ہیں اور یہاں پر ایک میمورنڈم چیئرمین کو دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ میمورنڈم کے ذریعے ہم نے کمیٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات کی جانب توجہ دی جائے گی، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو مسلم تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.