ETV Bharat / state

جےپور: کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر 11 لوگوں پر مقدمہ درج

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 6:34 PM IST

جے پور کے سماجی کارکن حاجی رفعت کے جنازے میں ہزاروں لوگوں کے شامل ہونے کے بعد پولیس نے ان کے اہل خانہ کے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر 11 لوگوں پر مقدمہ درج
کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر 11 لوگوں پر مقدمہ درج

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے معروف سماجی کارکن اور نگینوں کے کاروباری حاجی رفعت کے انتقال کے بعد ان کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کا ہجوم جمع ہونے کی وجہ سے اب ان کے اہل خانہ کے گیارہ لوگوں پر مقدمہ درج کیا گیا، ان 11 لوگوں میں رکن اسمبلی خان بھی شامل ہیں۔

اس پورے معاملے کے حوالے سے رام گنج کے اے سی پی سنیل پرساد شرما کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مذہبی رہنما حاجی رفعت صاحب کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد میں ہم نے اور سماج کے دیگر عہدیداران کے ذریعہ بھی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا گائیڈ لائن کی اس دوران خلاف ورزی نہیں کی جائے، لیکن پھر بھی لوگوں نے اس پر عمل نہ کرتے ہوئے کافی زیادہ تعداد میں لوگوں جنازہ میں شرکت کی۔اسی سلسلے میں ہم نے گیارہ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر 11 لوگوں پر مقدمہ درج

انہوں نے بتایا کہ آج چہلم کی فاتحہ رکھی گئی ہے اگر آج بھی کوئی کورونا گائیڈ لائن کے خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی کارکن حاجی رفعت کے انتقال کے بعد ان کا جنازہ ان کی رہائش گاہ سے روانہ ہوکر جے پور کے مختلف مقامات سے ہوتا ہوا چار دروازہ علاقے میں واقع مولانا ضیاء الدین رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پہنچا تھا اور وہیں انہیں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.