ETV Bharat / state

راجستھان: باڑمیر جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 7:58 AM IST

وائرل فوٹو
وائرل فوٹو

ضلع باڑمیر جیل میں کووڈ 19 تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جیل میں 126 قیدیوں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

ضلعی جیل میں عارضی کووڈ کیئر سینٹر بنا دیا گیا ہے اور تمام مثبت مریضوں کو جیل میں آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔

وہیں سوشل میڈیا پر جیل کے قیدیوں کی تین الگ الگ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو کی ابھی تک کوئی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے اور ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔

وائرل ویڈیو میں قیدی جیلر سومیر سنگھ گرجر پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ وہ ان کی جانچ نہیں کروا رہے ہیں اور نا ہی انہیں اسپتال میں داخل کروایا جارہا ہے، ساتھ ہی وہ سومیر سنگھ پر قیدیوں کو گوگرا گھاٹی جیل بھجوانے کا الزام بھی لگارہے ہیں۔

اس کے علاوہ قیدی ویڈیو کے ذریعے کچھ افسران سے جیل میں بنے کووڈ کیئر سینٹر کا معائنہ کرنے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

راجستھان: باڑمیر جیل میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال

ایک قیدی نے ویڈیو میں کہا کہ وہ تب تک بھوک ہڑتال پر رہے گا، جب تک اس کا مطالبہ پورا نہیں کیا جاتا اور اس نے جیلر اور ایک دیگر شخص پر مارپیٹ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

قیدی بھوک ہڑتال پر ہیں، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں حالانکہ اس ویڈیو سے متعلق افسران کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.