ETV Bharat / state

Ajmer Dargah Deewan on Tawang clash بھارت بالاکوٹ کی طرح چین کو سبق سکھائے، سید زین العابدین علی خان

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 11:33 AM IST

درگاہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اور موروثی سجادگان دیوان کے سربراہ سید زین العابدین علی خان نے کہا کہ بھارت بالاکوٹ کی طرح چین کو بھی سبق سکھائے۔ Ajmer Dargah Deewan On Tawang clash

بھارت بالاکوٹ کی طرح چین کو سبق سکھائے
بھارت بالاکوٹ کی طرح چین کو سبق سکھائے

اجمیر: درگاہ حضرت معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ اور موروثی سجادگان دیوان کے سربراہ سید زین العابدین علی خان نے کہا کہ چین آئے روز بھارتی سرحد پر دراندازی کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ بھارتی فوجیوں سے جھڑپ کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری فوج کے ہیروز اسے کامیاب نہیں ہونے دیتے۔ آئے دن چین کی ان کی مذموم کارروائیوں کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بھارت بالاکوٹ کی طرح چین کو سبق سکھائے۔

درگاہ کے سربراہ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور اچھے تعلقات پر زور دیتا رہا ہے لیکن پڑوسی ممالک بھارت کے اس رویے کو کمزوری نہ سمجھیں۔ چین ہو یا کوئی اور ملک، بھارت کو جواب دینا آتا ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، جس کی زندہ مثال دنیا کے سامنے بالاکوٹ ہے۔ چین کو اپنی مذموم حرکتوں سے باز آنا ہوگا ورنہ اسے یاد رکھنا چاہیے کہ یہ نیا بھارت ہے۔ India must teach China lesson like Balakot says Ajmer Dargah Deewan

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جو ہمہ وقت سرحد پر کھڑی رہتی ہے تاکہ ہم آرام سے سو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں توانگ میں تعینات ان بھارتی فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے چینی فوج کو صحیح سبق سکھایا۔ ہماری دعائیں ہمیشہ اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ رہی ہیں اور پورا ملک بھارتی فوج کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے۔ Ajmer Dargah Deewan On Tawang clash

یہ بھی پڑھیں : China Statement on Border Clash سرحد پر فوجیوں کے تصادم کے بعد چین کا بیان سامنے آیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.