ETV Bharat / state

ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 10:23 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کے ذریعہ دائر کی گئی عرضی کی آج سماعت ہوئی جس میں ہائی کورٹ کے جج نے دونوں کو تفتیشی آفیسر کے سامنے بذات خود یا قانونی نمائندے یا قانونی مشیر کے ذریعہ پیش ہونے کا حکم دیا۔

کرکٹر ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو تحقیقی آفیسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت
کرکٹر ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو تحقیقی آفیسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

جودھ پور: راجستھان ہائی کورٹ کے سینئر جج سندیپ مہتا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کے ذریعہ دائر کی گئی عرضی کی آج سماعت کرتے ہوئے دونوں کو تفتیشی آفیسر کے سامنے قانونی نمائندے یا قانونی مشیر کے ذریعہ پیش ہونے کا حکم دیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈی آر میگھوال کی جانب سے سنہ 2019 میں 'کافی ود کرن' شو میں خواتین کے خلاف جنسی زیادتی سے متعلق ناشائستہ تبصرہ کرنے کے معاملے میں ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کے خلاف لونی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ضابطہ فوجداری کے سیکشن 482 کے تحت ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لئے عرضی داخل کی تھی۔ جس کے بعد ہائی کورٹ نے گرفتاری پر پابندی عائد کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات پر روک لگا دی تھی ۔

ویڈیو

شکایت کنندہ کی جانب سے پیش ہوئے وکیل انیل بیدان ہالو اور مہیپال سنگھ چرن نے کہا کہ دو سال میں اس معاملے کی جانچ نہیں ہوئی ہے۔ درخواست گزار تفتیشی آفیسر کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اس لئے تحقیق متاثر ہو رہی ہے۔

وہیں وکیل پنکج گپتا نے درخواست گزاروں کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں عرضی گزار بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں اور فی الحال آسٹریلیا میں سیریز کھیل رہے ہیں۔

ہائی کورٹ نے گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے درخواست گزاروں کو قانونی نمائندے یا قانونی مشیر کے ذریعے تفتیشی آفیسر کے سامنے اپنا معاملہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگلی سماعت 5 فروری کو مقرر کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.