ETV Bharat / state

راجستھان: کاراور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 1:32 PM IST

four people died in road accident in balotra of barmer
راجستھان: کاراور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد ہلاک

راجستھان میں باڑمیر جودھ پور میگا ہائی وے پر آج ایک ٹریلر اور کار کے درمیان ٹکر میں ایک خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد سری گنگا نگر کے رہائشی ہیں۔ یہ سبھی گنگا پور سے بالوترا آرہے تھے کہ منڈلی تھانہ علاقے ماڈ پورہ درگا پورہ کے قریب کار کی ٹریلر سے ٹکر ہوگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو بچے، دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی ۔ حادثے میں زخمی خاتون کو جودھ پور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.