ETV Bharat / state

Congress Poll Strategy Meet on Rajasthan راجستھان میں کل سے کانگریس کی تین ماہ کی مہم

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 10:11 PM IST

Congress Poll Strategy Meet on Rajasthan
Congress Poll Strategy Meet on Rajasthan

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ راجستھان میں سات جولائی سے گھر گھر مہم شروع ہوگی، جس میں وزراء، ایم ایل اے، لیڈران اور کانگریس حکومت کے تمام نچلی سطح کے کارکنان شروع ہوں گے۔ یہ مہم اگلے 90 دنوں تک چلے گی۔

جے پور: راجستھان اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں آج دہلی میں پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کی قیادت میں کانگریس ہائی کمان کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں ریاستی کانگریس حکومت کی کامیابیوں کو اگلے 90 دنوں میں ریاست کے ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی کے راجستھان انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ راجستھان میں کل سے گھر گھر مہم شروع ہوگی، جس میں وزراء، ایم ایل اے، لیڈران اور کانگریس حکومت کے تمام نچلی سطح کے کارکنان شروع ہوں گے۔ یہ مہم اگلے 90 دنوں تک چلے گی، جس کے ذریعے کانگریس حکومت کی کامیابیوں کا پیغام سماج کے تمام طبقات تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران اگلے انتخابات کے لیے پارٹی کے انتخابی منشور پر بھی بات کی جائے گی اور راجستھان حکومت کی کامیابیوں کو بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ راجستھان حکومت نے جس طرح سے عوام کے مفاد میں قدم اٹھایا ہے اس سے پارٹی کو پورا بھروسہ ہے کہ کانگریس دوبارہ اکثریت کے ساتھ ریاست میں برسراقتدار آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اگلے اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کے بارے میں ستمبر کے پہلے ہفتہ میں فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ان امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے گا جو الیکشن جیت سکیں گے۔ میٹنگ کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے راجستھان کے کانگریس انچارج نے کہا کہ راجستھان انتخابات سے متعلق آج ہماری میٹنگ تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہی۔ وہاں موجود تمام ممبران سے ان کی آراء لی گئیں۔ سب نے مل کر صرف ایک بات کہی کہ ہم مل کر بی جے پی کو ہرائیں گے۔ ہمارا سروے جاری ہے۔ ہم جلد ہی امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: Congress on Modi Govt عوام مودی حکومت کے کھوکھلے نعروں کا جواب دینے کے لیے تیار: کھڑگے

اس سے پہلے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ٹویٹ کیاکہ "عوامی خدمت، سب کی راحت اور ترقی، راجستھان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کانگریس پارٹی نے ترقی اور عوامی بہبود کی اسکیموں کو راجستھان کے ہر گھر تک پہنچایا ہے۔ پارٹی آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر عوام کے درمیان جائے گی۔ راجستھان کا ہر طبقہ یعنی کسان، مزدور، نوجوان، خواتین اور سماج کا ہر طبقہ کانگریس پارٹی میں اپنے اعتماد کا اظہار کر رہا ہے۔ ہم سب کی امنگوں کا خیال رکھیں گے۔ راجستھان کا حال اور مستقبل دونوں کانگریس کے ہاتھ میں محفوظ ہیں۔ اس بار تاریخ بدل جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.