ETV Bharat / state

BSP Protest in Ajmer اجمیر میں بی ایس پی کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 12:20 PM IST

اجمیر شہر میں بہوجن سماج پارٹی کے کارکنان و عہدیداروں نے درج فہرست ذاتوں پر بڑھتے ہوئے 'مظالم' اور جرائم کے خلاف ضلع کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ BSP Protest in Ajmer

اجمیر میں بی ایس پی کارکنان کا احتجاج
اجمیر میں بی ایس پی کارکنان کا احتجاج

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں بہوجن سماج پارٹی کے عہدیداروں و کارکنان نے درج فہرست ذات کے لوگوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف ضلع کلکٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹر انشدیپ سنگھ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں ضلع انتظامیہ سے قصورواروں کے خلاف کارروائی اور متاثرین کو راحت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجمیر میں بی ایس پی کارکنان کا احتجاج

میمورنڈم کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایڈوکیٹ پون کمار بیروا نے کہا کہ ضلع میں دلتوں پر مظالم بڑھ رہے ہیں۔ حال ہی میں بھنائی تھانہ علاقہ میں درگا لال قتل کیس اور روپن گڑھ میں اوم پرکاش ریگر خودکشی کیس میں انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ جبکہ انتظامیہ نے درگا لال قتل کیس کے ملزمین کو سزا دینے اور متاثرہ خاندان کو امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ لیکن اس کے باوجود ابھی تک کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا۔ BSP Protest in Ajmer

بہوجن سماج پارٹی کی قیادت میں احتجاج کرنے آئے دلت برادری کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ دلتوں پر ہونے والے مظالم کو کنٹرول کرے، ورنہ سماج کے لوگوں کو سڑکوں پر آکر احتجاج کرنا پڑے گا۔ BSP Protest in Ajmer

یہ بھی پڑھیں: CM Ashok Gahlot راجستھان حکومت نے عدم تشدد کے پیغام کو پھیلانے کے لئے ایک محکمہ بنایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.