Unique Experience of BSF Soldiers in Pak-India Border: پاک بھارت سرحد پر بی ایس ایف جوانوں کا انوکھا تجربہ

author img

By

Published : May 4, 2022, 1:12 PM IST

Unique Experience of BSF Soldiers in Pak-India Border

بی ایس ایف کا جوان کس طرح مشکل میں ڈٹا رہتا ہے، کیسے بہادری سے لڑتا ہے۔ اس جذبے کو ظاہر کرنے والا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ دو فوجیوں کو پاک بھارت سرحد کی جھلستی سڑکوں پر پاپڑ کے ساتھ تجربہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ (BSF Soldiers On Indo Pak Border)

بیکانیر: راجستھان کے بیکانیر میں واقع پاک بھارت سرحد پر بی ایس ایف جوانوں نے انوکھا تجربہ کرتے ہوئے گرمی کی شدت کو اجاگر کیا ہے کہ کیسے فوجی جوان تیز دھوپ میں اپنی ڈیوٹی کو انجام دیتے ہیں۔ اس تجربہ کے دوران انہوں نے ایک ویڈیو بھی بنایا ہے۔ Unique Experience of BSF Soldiers in Pak-India Border

پاک بھارت سرحد پر بی ایس ایف جوانوں کا انوکھا تجربہ

اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے والا نوجوان آخر میں کیا کہتا ہے کہ اس تجربہ کا مقصد گرمی کی شدت کو بتلانا ہے کہ کس طرح فوجی جوان چلچلاتی دھوپ میں اپنے فرائض کو انجام دیتے ہیں۔ اس کا مقصد سنسنی پیدا کرنا نہیں ہے بلکہ ہمیں سچائی کو اجاگر کرنا ہے۔ وہ حالات دکھانا ہے جن میں ہماری فوج کھڑی ہے تاکہ ملک محفوظ رہے۔ پاپڑ کے تجربے کے بعد ویڈیو ریکارڈ کرنے والا نوجوان عوام سے اپیل کرتا ہے کہ فوجیوں کے لیے وسائل جمع کریں، تاکہ ان کے حوصلے بلند ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.