ETV Bharat / state

اجمیر: خاتون کے ساتھ زیادتی، فحش ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 10:07 AM IST

اجمیر کے کیکڑی میں ایک خاتون کا فحش ویڈیو بنا کر اس کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم دور کے رشتے میں خاتون کا دیور ہے۔ ملزم کے ایک دوست نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ پولیس اب پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Ajmer: Woman raped, blackmailed by making pornographic videos
اجمیر: خاتون کے ساتھ زیادتی، فحش ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

تھانہ کیکڑی کے علاقہ میں فحش ویڈیو بنا کر خاتون کے ساتھ زیادتی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل بھی کرایا ہے۔

معلومات کے مطابق، خاتون نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی اور بتایا کہ دور کے رشتے کا دیور اس کے ساتھ فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے عصمت دری کرتا آ رہا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے ایک سال قبل اسے بہکا کر کپاسن میں واقع ایک درگاہ لے گیا، جہاں اس نے ایک کمرہ کرایہ پر لیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی اور فحش ویڈیوز بنائیں۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:

ادے پور: سی آئی ڈی کے اے ایس آئی گرفتار

اس کے بعد ملزم نے متاثرہ خاتون سے اس کی فحش ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دینے لگا اور متعدد بار اس کا ریپ کیا۔ اس کے بعد، اسے بلیک میل کر کے اپنے ساتھی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے پر بھی مجبور کیا۔

اس کے بعد 30 مئی کو ملزم نے متاثرہ کے ساتھ زیادتی کی اور 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ پیسہ نہیں ملنے پر دھمکی دی کہ ویڈیو کو وائرل کر دیگا۔ خاتون نے پریشان ہوکر اس نے اپنے شوہر کو واقعے کی مکمل معلومات دی۔ جس کے بعد خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ ملزم کے خلاف کیکڑی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا ہے۔ کیکڑی پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.