ETV Bharat / state

Ajmer Sharif Dargah مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے اجمیر درگاہ پر چادر پیشی

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 10:30 AM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر چادر چڑھائی گئی۔ Ajmer Sharif Dargah

Rajasthan
Rajasthan

اجمیر: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آندھرا پردیش یونٹ کی جانب سے عالمی شہرت یافتی درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ پر چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر درگاہ کے خادم سید سلطان حسن مصباحی نے آندھرا پردیش بورڈ کے چیئرمین خواجہ الطاف رضا قادری اور ان کے ساتھیوں کو زیارت کروائی۔ خصوصی طور پر بارگاہ خواجہ میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

اے آئی ایم پی ایل بی کی جانب سے درگاہ خواجہ غریب نواز پر چادر چڑھائی گئی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے آندھرا پردیش بورڈ کے چیئرمین الطاف رضا نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتے ہیں جو کہ کسی حد تک درست ہے۔ ایسے میں حکومت ہند اور وزیر اعظم کو چاہیے کہ ریلوے کے بعد ملک میں سب سے زیادہ جائیداد مسلم وقف بورڈ کے پاس ہے، جس کا صحیح استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ Ajmer Sharif Dargah

انہوں نے بتایا کہ 6 اپریل 2015 کو اجمیر درگاہ کے خادم سید سلطان مصباحی نے ایک وفد کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ جس میں مسلم معاشرے کی ترقی اور تعلیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم ملک کے تمام معاشرے کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اسی لیے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں انہوں نے پی ایم مودی کے خواب 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کی کامیابی کی دعا کی۔ Ajmer Sharif Dargah

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی مسلم تنظیموں کے نمائندوں کا ایک وفد بھی پی ایم مودی سے ملاقات کرے گا، جس میں حکومت ہند سے وقف املاک کے تحفظ کا مطالبہ کرے گا، جس میں ملک کی قیمتی وقف بورڈ کی خورد برد اراضی کو لینڈ مافیا سے آزاد کرانا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وقف کی آمدنی سے صوفی درگاہوں اور خانقاہوں پر عقیدت مندوں کے لیے ہسپتال، تعلیمی مراکز، ہاسٹل اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کا بھی اہم مطالبہ کیا جائے گا۔ مفتی محمد سلطان رضا نوری بہرائچ یوپی اور مولانا ابصار الزماں اشرفی وجےواڑا, مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے آندھرا پردیش چیئرمین الطاف رضا قادری کے ساتھ موجود تھے - Ajmer Sharif Dargah

یہ بھی پڑھیں : Ajmer Sharif گوالیار کے ایڈیشنل کلکٹر نے فیملی کے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.