ETV Bharat / state

راجستھان: پوسٹ مارٹم کے لیے قبر سے نکالی گئی لاش

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 2:27 PM IST

متوفی کے اہل خانہ کی جانب سے ایک ہفتے کے بعد ان کے سسرال کے لوگوں پر قتل کا الزام عائد کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے کاروائی کی ہے۔

راجستھان: پوسٹ مارٹم کے لیے قبر سے نکالی گئی لاش
راجستھان: پوسٹ مارٹم کے لیے قبر سے نکالی گئی لاش

ریاست راجستھان کے کوٹہ شہر میں واقع بورکھیٹا قبرستان میں خاتون کی لاش قبر سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے، متوفی کے اہل خانہ کی جانب سے ایک ہفتے کے بعد ان کے سسرال کے لوگوں پر قتل کا الزام عائد کیا گیا۔

اس معاملے کو لے کر باقاعدہ پولیس تھانے میں معاملہ بھی درج کروایا گیا۔

راجستھان: پوسٹ مارٹم کے لیے قبر سے نکالی گئی لاش

وہیں معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس نے خاتون کی لاش کو قبر سے باہر نکالا اور قبرستان میں ہی میڈیکل ٹیم کی جانب سے اہل خانہ کے لوگوں کی موجودگی میں رخسار کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کو اب پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

متوفی خاتون کے بھائی کے فروز خان کا کہنا ہے کہ میری بہن کی لاش کو قبر سے باہر نکالنے کا جو فیصلہ لیا ہے وہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہجومی تشدد معاملے میں اجمیر ضلع کلکٹر سے ملزمین کی گرفتاری کی مانگ

انہوں نے بتایا کہ جب میری بہن کا انتقال ہوا تو ہم لوگوں کو بتایا گیا کہ آپ کی بہن کا انتقال ہوگیا ہے، جب ہم لوگ یہاں پر پہنچے تو ہمیں لوگوں نے بتایا کہ آپ کی بہن نے خودکشی کی ہے، جس کے بعد میں ہم لوگوں نے پولیس میں معاملہ درج کروایا ہے۔

اس پورے معاملے کو لے کر پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ پوسٹ پارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.