ETV Bharat / state

پنجاب میں لاک ڈاؤن یکم مئی تک توسیع

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 8:39 PM IST

پنجاب کابینہ نے لاک ڈاؤن یکم مئی تک بڑھایا
پنجاب کابینہ نے لاک ڈاؤن یکم مئی تک بڑھایا

پورے ملک میں 25 مئی سے نافذ لاک ڈاؤن کو پنجاب حکومت نے اب یکم مئی تک بڑھا دیا ہے یہ فیصلہ آج پنجاب کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔

چنڈی گڑھ، :کرونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پورے ملک میں 25 مئی سے نافذ لاک ڈاؤن کو پنجاب حکومت نے یکم مئی تک بڑھا دیا ہے۔یہ فیصلہ آج پنجاب کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔

اڑیسہ کے بعد پنجاب یہ فیصلہ کرنے والا ملک کی دوسری ریاست بن گئی ہے۔ ریاست میں کل تک بارہ کورونا سے متاثر مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور 140 تک مثبت معاملے سامنے آچکے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی صورت حال پر برے اثرات کے باوجود کورونا بحران پر قابو پانے کے لئے کابینہ کو یہ سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔

پنجاب کابینہ نے لاک ڈاؤن یکم مئی تک بڑھایا
پنجاب کابینہ نے لاک ڈاؤن یکم مئی تک بڑھایا
اس سے پہلے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے سلسلے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.