ETV Bharat / state

fire in Chandigarh PGI چندی گڑھ پی جی آئی میں بھیانک آگ لگی، جانی نقصان نہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 10:11 AM IST

Updated : Oct 10, 2023, 11:35 AM IST

چندی گڑھ پی جی آئی میں زبردست آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔ آگ کی وجہ سے پی جی آئی نہرو اسپتال میں ایمرجنسی سے لے کر آئی سی یو تک ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ اس حادثے میں تقریباً 415 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ NEHRU HOSPITAL ,SHORT CIRCUIT IN COMPUTER ROOM

Massive fire in Chandigarh PGI
Massive fire in Chandigarh PGI

چنڈی گڑھ: چندی گڑھ کے پی جی آئی نہرو اسپتال میں آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے نہرو اسپتال کے تمام کمپیوٹر بند ہو گئے۔ دھواں ایمرجنسی اور آئی سی یو تک پہنچ گیا جس کے باعث مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ آگ کی خبر کچھ ہی دیر میں پی جی آئی کے چاروں طرف پھیل گئی۔ جس کے بعد سیکورٹی گارڈز نے ایمرجنسی روٹ بلاک کرنا شروع کر دیا۔

چنڈی گڑھ پی جی آئی میں آگ:

فائر ڈپارٹمنٹ کو چنڈی گڑھ پی جی آئی میں لگ بھگ 12:22 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ جب پی جی آئی کی فائر بریگیڈ کی گاڑی سے آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تو چندی گڑھ کے فائر اسٹیشن کو اطلاع دینے کے بعد فائر ٹینڈرز کو بلایا گیا۔ اس کے بعد سیکٹر 17 سمیت کئی فائر اسٹیشنوں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن پی جی آئی میں ابھی بھی دھواں ہے۔ جس کی وجہ سے وارڈ میں پریشانی ہے۔

415مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا:

یہ راحت کی بات ہے کہ تمام مریضوں کو بحفاظت وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ وینٹی لیٹر پر موجود مریض بھی محفوظ ہیں۔ انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 415 مریضوں کو زبردست آگ کے درمیان بحفاظت باہر نکالا گیا ہے اور انہیں پی جی آئی کے محفوظ وارڈز میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں حاملہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو دوسری عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں آگ لگی تھی وہاں تین ماہ سے لے کر تین سال کے بچوں کو داخل کیا جاتا ہے۔ آگ لگنے سے مریض کے لواحقین کو بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:طالب علم نے دوسرے طالب علم پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگا دی

آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی:

بتایا جارہا ہے کہ آگ کمپیوٹر روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی رہائشی فیکلٹی، اسپتال انتظامیہ اور انجینئرز فوراً حرکت میں آگئے۔ تمام مریضوں کو فوری طور پر باہر نکالا گیا۔ مریضوں کو نکالنے کے لیے کرین کی مدد بھی لی گئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم آگ لگنے سے اسپتال کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

Last Updated : Oct 10, 2023, 11:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.