ETV Bharat / state

Mock Drill In Chandigarh پنچکولہ اسپتال میں موک ڈرل کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 8:23 PM IST

ہریانہ میں کووڈ-19 کی ممکنہ چوتھی لہر کے پیش نظر منگل کو سول اسپتال، پنچکولہ میں ایک 'ماک ڈرل' کا انعقاد کیا گیا۔Mock Drill In Chandigarh

پنچکولہ اسپتال میں موک ڈرل کا انعقاد
پنچکولہ اسپتال میں موک ڈرل کا انعقاد

چنڈی گڑھ:اس ماک ڈرل کے بعد صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر انل وج نے کہا کہ اس وقت کووڈ کے بہت کم کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اور اگر کیسز بڑھتے ہیں تو حکومت کووڈ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔Mock Drill In Chandigarh To Fight Against Coronavirus

مسٹر وج نے کہا کہ لوگوں کو کووڈ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ریاستی حکومت کی طرف سے کووڈ سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ باتیں سول ہسپتال، سیکٹر 6، پنچکولہ میں منعقدہ ایک موک ڈرل میں کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے کیے جارہے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔

مسٹر وج نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق آج ملک بھر میں موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ موک ڈرل کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات اور آلات کو چیک کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سب ٹھیک طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

مسٹر وج نے کہا کہ انہوں نے پنچکولہ میں واقع سول اسپتال میں آن لائن پورٹل کے ذریعے ریاست بھر کے تمام اسپتالوں میں دستیاب صحت کی سہولیات جیسے آر ٹی پی سی آر مشین، پی ایس اے پلانٹ، بستر، افرادی قوت وغیرہ کے بارے میں دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Foreigner Corona Infected in Gaya گیا میں گیارہ غیر ملکی کورونا سے متاثر پائے گئے

انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست کے 22 اضلاع میں 26 RTPCR مشینیں کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 50 یا اس سے زیادہ بستروں کی گنجائش والے تمام ہسپتالوں میں پی ایس اے پلانٹس بھی لگائے گئے ہیں۔ اس وقت ریاست میں 101 پی ایس اے پلانٹس کام کر رہے ہیں۔ ریاست میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس کے لیے مناسب تعداد میں آکسیجن سلنڈر اور آکسیجن کنسنٹریٹر دستیاب ہیں۔Mock Drill In Chandigarh To Fight Against Coronavirus

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.