ETV Bharat / state

Youm e Ashura Procession ترال میں یوم عاشورہ پر ماتمی جلوس برآمد

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 9:39 PM IST

youm-e-ashura-celebrated-in-tral-with-religious-fervour
ترال میں یوم عاشورہ پر ماتمی جلوس برآمد

حضرت امام حسینؓ کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن آج یوم عاشور پر جموں وکشمیر میں سینکڑوں جگہوں پر چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔وادی کشمیر میں سب سے بڑا ماتمی جلوس زڈی بل اور بڈگام میں برآمد ہوئے

ترال میں یوم عاشورہ پر ماتمی جلوس برآمد

ترال (پلوامہ):نواسہ رسول ؐ ،دلبندِ علی ؑ و بتول ؑ حضرت امام حسینؓ اور اُن کے 72 جانثاروں کی یاد میں یوم عاشورہ دنیا بھر کی طرح پورے وادی کشمیر میں بھی روایتی مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں وادی کے دیگر علاقوں کی طرح یوم عاشورہ کے موقع پر پنر جاگیر ترال میں بھی ماتمی جلوس نکالا گیا جس دوران جلوس میں شامل عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے نظر آئے۔ جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔اسے قبل مقامی امام بارگاہ میں علمائے کرام نے فلسفہ عاشورہ پر روشنی ڈالی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں خطبات دیئے۔علمائے کرام نے بتایا کہ یوم عاشور حق و صداقت کی سرفرازی کا دن اور اس کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظیم قربانی نے اسلام کو سر بلند کر دیا۔

یوم عاشورہ کی اس تقریب میں شیعہ سنی مسلمان یکساں جوش وعقیدت کے ساتھ شریک ہوتے ہیں جبکہ سیکورٹی کے بہتر انتظامات بھی کیے گئے تھے ۔انتطامیہ نے عزاداران کے لیے معقول انتطامات کیے تھے جہاں آیوش محکمے نے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا تھا،وہیں دیگر محکموں نے بھی انتطامات کیے تھے۔

مزید پڑھیں:


مقامی لوگوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیہ اوقاف کمیٹی کے ایک ذمہ دار کاچو فرمان نے بتایا کہ حضرت امام عالی مقام علیہ السلام کی شہادت نے حق کا بول بالا کر دیا ہے اور رہتی دنیا تک اسلام کاعلم بلند رکھا۔انہوں نے عزاداروں کےلیے انتظامیہ کی جانب سے کیے گیے انتظامات کو احسن قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.