ETV Bharat / state

پنڈتوں نے کیا پلوامہ میں شیو لنگم کا قیام، مسلم آبادی رہی پیش پیش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 8:19 PM IST

Kashmiri pandits established Shivlingam at Trichal Pulwamaوادی کشمیر ہمیشہ سے بھائی چارے اور ہم آہنگی کا گہوارہ رہا ہے۔ یہاں کے لوگ مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن وہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام کے ساتھ صدیوں سے یکجا رہتے آ رہے ہیں۔

پنڈتوں نے کیا پلوامہ میں شیو لنگم کا قیام، مسلم آبادی رہی پیش پیش
پنڈتوں نے کیا پلوامہ میں شیو لنگم کا قیام، مسلم آبادی رہی پیش پیش

پنڈتوں نے کیا پلوامہ میں شیو لنگم کا قیام، مسلم آبادی رہی پیش پیش

پلوامہ (جنوبی کشمیر) : ضلع پلوامہ کے ترچھل علاقے میں ایک چشمہ ہے جسے رازبل کہا جاتا ہے۔ یہ چشمہ ہندوؤں کے لیے ایک مقدس مقام ہے۔ 90 کی دہائی میں کشمیر میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے باعث یہاں سے کشمیری پنڈتوں (ہندوؤں) کی نقل مکانی کے باعث یہ چشمہ دہائیوں تک ویران رہا۔ تاہم، حالیہ برسوں میں وادی میں صورتحال بہتر ہونے لگی جس کے نتیجے میں کچھ ہندو پنڈت واپس اپنے آبائی علاقوں میں آنے لگے۔ ان پنڈتوں نے رازبل چشمہ کی بحالی کا فیصلہ کیا۔

ہندوؤں کے اس منصوبے میں مقامی مسلم آبادی نے بھی بھرپور تعاون کیا۔ مقامی مسلمانوں نے چشمہ کی صفائی اور اس کی حفاظت میں مدد کی۔ پنڈتوں نے یہاں ایک شیولنگم بھی نصب کیا تاکہ ہندوؤں کو اپنے مذہبی عقائد پر عمل کرنے میں آسانی ہو اور اس عمل میں مقامی مسلمان بھی پیش پیش رہے اور ایک بار پھر کشمیری صدیوں پرانی مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی مثال دیکھنے کو ملی۔

مزید پڑھیں: Muslims Perform Pandit woman’s Last Rites: کولگام میں پنڈت خاتون کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی

مقامی مسلم آبادی نے نقل مکانی کر چکے پنڈتوں کو واپس وطن لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’یہاں کا ہر ایک باشندہ اپنے کشمیری پنڈت بھائیوں کا منتظر ہے اور ایک بار پھر ماضی کی طرح مل جل کر رہنے کا بھی خواہاں ہے۔‘‘ ادھر، رازبل چشمہ کے نزدیک شیو لنگم قائم کرنے میں پیش پیش رہنے والی مقامی خاتون پنڈت ڈیزی رینہ، جو سرپنچ بھی ہے، نے کہا: ’’میں نے مقامی مسلم آبادی کے لیے بھی کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا تاہم پنڈتوں کے لیے جوں ہی میں نے رازبل کو پھر سے آباد کرنے اور یہاں شیو لنگم قائم کرنے کی ٹھان لی تو مقامی مسلم آبادی نہ صرف اس کا استقبال کیا بلکہ اس منصوبے میں پیش پیش رہے۔‘‘

پنڈتوں نے کیا پلوامہ میں شیو لنگم کا قیام، مسلم آبادی رہی پیش پیش
پنڈتوں نے کیا پلوامہ میں شیو لنگم کا قیام، مسلم آبادی رہی پیش پیش

ڈیزی رینہ نے مزید کہا کہ رازبل میں شیو لنگم مسلم اور ہندوؤں کے باہمی اشتراک اور کوششوں سے ہی ممکن ہو سکا۔ انہوں نے بھی ماضی کی طرح ایک بار پھر مسلم اور ہندو آبادی کے مل جل کر رہنے کی خواہش ظاہر کی۔ رازبل چشمہ کی بحالی کشمیر میں بھائی چارے کی ایک اور مثال ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہاں کے لوگ ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کی عزت کرتے ہیں۔

پنڈتوں نے کیا پلوامہ میں شیو لنگم کا قیام، مسلم آبادی رہی پیش پیش
پنڈتوں نے کیا پلوامہ میں شیو لنگم کا قیام، مسلم آبادی رہی پیش پیش
پنڈتوں نے کیا پلوامہ میں شیو لنگم کا قیام، مسلم آبادی رہی پیش پیش
پنڈتوں نے کیا پلوامہ میں شیو لنگم کا قیام، مسلم آبادی رہی پیش پیش
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.