ETV Bharat / state

آری پل ترال لام سڑک پر کام شروع، عوام شادماں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 6:40 PM IST

ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے آری پل سے لام جانے والی سڑک کی اپگریڈیشن ورک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اے ای ای آر اینڈ بی ترال فاروق احمد کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔upgradation work of aripal lam road

upgradation-work-of-aripal-lam-road-started
آری پل ترال لام سڑک پر کام شروع، عوام شادماں

آری پل ترال لام سڑک پر کام شروع، عوام شادماں

ترال(پلوامہ):سب ضلع ترال میں گزشتہ برسوں کے دوران کئی اہم سڑکوں کی تعمیر و تجدید اور میکڈمائزیشن سے جہاں عوامی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وہیں کئی دیگر سڑکوں کی خستہ ہالی کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی جا رہی ہے


اس سلسلے میں آج انتظامیہ نے آری پل لام سڑک کی کشادگی اور تعمیر و تجدید کے لیے کام شروع کیا، جسے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔


تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے جمعہ کے روز آری پل سے لام جانے والی سڑک کی اپگریڈیشن ورک کا افتتاح کیا اس موقع پر اے ای ای آر اینڈ بی ترال فاروق احمد کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ اس سڑک کی تجدید ومرمت اور کشادگی سے علاقے کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوگی اس سڑک پر قریباً چار کروڈ روپئے صرف کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:


ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے بتایا کہ آری پل کی ہمہ گیر ترقی کے لیے انہوں نے جو اقدامات کیے، کی ان کا اثر اب زمیی سطح پر واضح ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقے کو گزشتہ تیس برسوں کے دوران نظر انداز کیا گیا تھا تاہم،جب سے وہ یہاں ڈی ڈی سی ممبر منتخب ہوئے ہیں انہوں نے علاقے میں تعمیر وترقی کا ایک نیا جال بچھا دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.