ETV Bharat / state

اونتی پورہ: سڑک حادثے میں دو لڑکیاں شدید زخمی

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 10:26 PM IST

جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں دو لڑکیاں اسکوٹی پر سوار ہو کر جا رہی تھیں کہ اچانک اسکوٹی بے قابو ہوگئی اور کھیتوں میں جا گری۔ وہیں زخمی دونوں لڑکیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان دونوں کا علاج جاری ہے۔

two girls seriously injured in road accident in awantipora
اونتی پورہ: سڑک حادثے میں دو لڑکیاں شدید زخمی

سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر بارسو اونتی پورہ کے مقام پر دو لڑکیاں اسکوٹی پر سوار ہو کر جا رہی تھیں کہ اچانک اسکوٹی بے قابو ہو گئی اور کھیتوں میں جا گری۔

جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سکوٹی زیر نمبرJk04F. 6663 پر سوار دو لڑکیاں اس وقت زخمی ہوگئیں جب اسکوٹی بےقابو ہو گئی اور وہ لڑھکتے ہوئے کھیتوں میں جا گری۔

جس کے بعد دونوں زخمی لڑکیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر ان کا علاج ومعالجہ کر رہے ہیں۔

ایک زخمی لڑکی کی شناخت انجم فاروق ساکن بہو اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے جبکہ دوسری کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو پائی۔
اس ضمن میں اونتی پورہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ: سڑک حادثے میں چار فوجی اہلکار زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.