ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں تین منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 4:15 PM IST

دوران تفتیش ان منشیات فروشوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے یہ چرس فیروز احمد ساکن ہاری پاریگام سے خریدا ہے جسکے بعد پولیس نے ہاری پاریگام میں جاکر مذکورہ شخص کے گھر کی تلاشی لی اور دوران تلاشی وہاں سے پچاس گرام ہیروئین، ایک کلو چرس اور بارہ کلو فکی برآمد کی۔

اونتی پورہ میں تین منشیات فروش گرفتار
اونتی پورہ میں تین منشیات فروش گرفتار

منشیات کے خلاف جنگ کو برفباری کے دوران بھی جاری رکھتے ہوئے آج اونتی پورہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے چرس اور ہیروئین کی بھاری مقدار ضبط کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے ٹول پلازہ چرسو اونتی پورہ کے نزدیک دو منشیات فروشوں، جنکی شناخت شوکت احمد اور منظور احمد ساکنان صورہ سرینگر کے بطور ہوئی ہے کو ناکے کے دوران گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ان منشیات فروشوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے یہ چرس فیروز احمد ساکن ہاری پاریگام سے خریدا ہے جسکے بعد پولیس نے ہاری پاریگام میں جاکر مذکورہ شخص کے گھر کی تلاشی لی اور دوران تلاشی وہاں سے پچاس گرام ہیروئین، ایک کلو چرس اور بارہ کلو فکی برآمد کی۔
اونتی پورہ پولیس نے تینوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.