ETV Bharat / state

Horticulture Department Guidelines بدلتے موسم پر محکمہ باغبانی کی ہدایت

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 3:50 PM IST

بدلتے موسم کے سلسلے میں محکمہ باغبانی پلوامہ کے ماہر محمد شفیع نے بتایا کہ پچھلے کئی دونوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اگر کسانوں نے دو یا چار روز پہلے اپنے باغات میں ادویات کا چھڑکاؤ کیا ہے، تو انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اگر اس سے زیادہ وقت ہوگیا ہوگا تو ان کسانوں کو چاہیے کہ موسم میں بہتری ہونے کے ساتھ ہی وہ اپنے باغات میں ادویات کا چھڑکاؤ کرے۔

بدلتے موسم پر محکمہ باغبانی کی ہدایت
بدلتے موسم پر محکمہ باغبانی کی ہدایت

بدلتے موسم پر محکمہ باغبانی کی ہدایت

پلوامہ: وادی میں پچھلے کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی نظر ارہی ہے۔جبکہ کسانوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا کسشہ ہے۔ لاحق ہے۔ بدلتے موسم کے سلسلے میں محکمہ باغبانی پلوامہ کے ماہر محمد شفیع نے بتایا کہ پچھلے کئی دونوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،اگر کسانوں نے دو یا چار روز پہلے اپنے باغات میں ادویات کا چھڑکاؤ کیا ہے، تو انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اگر اس سے زیادہ وقت ہوگیا ہوگا تو ان کسانوں کو چاہیے کہ موسم میں بہتری ہونے کے ساتھ ہی وہ اپنے باغات میں ادویات کا چھڑکاؤ کرے۔

مزید پڑھیں:Amarnath Yatra Suspended خراب موسم کے باعث دوسرے دن بھی امرناتھ یاترا معطل

محمد شفیع نے مزید کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے کسانوں کی جانب سے ہمیں شکایت موصول ہو رہی ہے، کہ ان کے باغات میں سکیب جیسی بیماری پھیل گئی ہے۔ جس کے لئے انہیں اپنے باغات میں ادویات کا چھڑکاؤ کرنا ضروری ہے، کیوں کہ سکیب جیسی بیماری کبھی بھی باغات کو متاثر کر سکتی ہے۔ لہذا کسانوں کو چاہیے وہ اس کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر زیادہ دیر تک موسم سرد رہا تو اس کا سیدھا اثر میوہ جات پر پڑے گا۔ لیکن ابھی تک اس قدر موسم سرد نہیں ہوا ہے جس سے فصل پر اثر بڑسکتا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.