ETV Bharat / state

پانپور: فیلڈ افسران کے لیے منعقد پانچ روزہ ٹیکنیکل پروگرام اختتام پذیر

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 8:30 PM IST

اس موقع پر ریسرچ سنٹر پانپور کے ڈائریکٹر نثار احمد نے کہا کہ ہم نے یہ پروگرام اس لیے منعقد کیا ہے تاکہ فیلڈ افسران کو ریشم کی صنعت کی اہمیت بتاٸی جائے، لوگوں تک اس صنعت کی افادیت اور اہمیت سے متعلق جانکاری فراہم کی جاسکے۔

پانپور: فیلڈ افسران کے لیے منعقدہ پانچ روزہ ٹیکنیکل پروگرام اختتام پزیر
پانپور: فیلڈ افسران کے لیے منعقدہ پانچ روزہ ٹیکنیکل پروگرام اختتام پزیر

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر پانپور میں واقع سنٹرل سریکلچرل ریسرچ سینٹر میں آج فیلڈ افسران کے لیے منعقد پانچ روزہ ٹیکنیکل اورینٹیڈ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

پانپور: فیلڈ افسران کے لیے منعقدہ پانچ روزہ ٹیکنیکل پروگرام اختتام پزیر

سنٹرل سریکلچر ریسرچ سنٹر پانپور کا یہ پانچ روزہ پروگرام ڈائریکٹر نثار احمد کی صدارت میں آج اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام کے دوران سریکلچر سے وابستہ فیلڈ میں کام کرنے والے افسران کو نئی ٹیکنیکس اور نئی طریقے بتائے گئے۔ جس سے ریشم کی صنعت کو فروغ مل سکتا ہے اور ریشمی صنعت سے وابستہ کسانوں کو تسلی بخش منافع حاصل ہو سکتا ہے، تاکہ اس صنعت کی طرف زیادہ سے زیادہ خاص کر نوجوان منسلک ہوجائے اور جموں کشمیر میں بےروزگاری پر قابو پایا جاسکے۔

ریسرچ سنٹر پانپور کے ڈائریکٹر نثار احمد نے کہا کہ انہوں نے یہ پروگرام اس لیے منعقد کیا ہے تاکہ فیلڈ افسروں کو ریشم کی صنعت کی اہمیت بتاٸی جائے لوگوں تک اس صنعت کی افادیت اور اہمیت سے متعلق جانکاری فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسروں کی جدید آلات کے استعمال اور نئی ٹیکنیکس کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گٸ۔ تاکہ وہ فیلڈ میں جاکے کسانوں کو یہ نئے طریقے اور ٹیکنیکس سکھائے، جس سے اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو زیادہ منافع حاصل ہو سکتا ہے اور اس صنعت کو فروغ مل سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.